لیسکو کے ٹرانسمیشن اور ڈسٹری بیوشن سسٹم سے اربوں روپے کی بجلی چوری

بجلی چوری کی بنیاد پر بارہ اعشاریہ چالیس فیصد لائن لاسز کیساتھ لیسکو دوسرے نمبر پر آ گئی

پیر 10 مئی 2021 17:55

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 مئی2021ء) لیسکو کے ٹرانسمیشن اور ڈسٹری بیوشن سسٹم سے اربوں روپے کی بجلی چوری ہو گئی، بجلی چوری کی بنیاد پر بارہ اعشاریہ چالیس فیصد لائن لاسز کیساتھ لیسکو دوسرے نمبر پر آ گئی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق لیسکو کے ٹرانسمیشن اور ڈسٹری بیوشن سسٹم سے اربوں روپے کی بجلی چوری ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

(جاری ہے)

کمپنی کے سسٹم سے ایک سال کے دوران21384ملین یونٹس غائب ہو گئے،بجلی چوری ہونیکیباعث لیسکو کو سالانہ اربوں روپے کا خسارہ برداشت کرنا پڑا۔

پنجاب میں بجلی چوری کی شرح کی بنیاد پر لیسکو کا دوسرے نمبر رہا، لیسکو میں لائن لاسز کی شرح بارہ اعشاریہ چالیس تک ریکارڈ کی گئی۔لاہورالیکٹرک سپلائی کمپنی نے نیشل گرڈ سٹیشن سے تین لاکھ ستاسی ہزار ملین یونٹس بجلی حاصل کی اور بلنگ کی صورت میں تین لاکھ چھیاسٹھ ہزار ملین یونٹس صارفین سے وصول کر لییگئے،پاور سیکٹر میں فیسکو اور گیپکو کے لائن لاسز دس فیصد سے کم ریکارڈ کئے گئے جبکہ بجلی چوری کی سب سے زیادہ شرح میپکو میں رپورٹ کی گئی۔

متعلقہ عنوان :