Live Updates

وزیر اعظم کل عوام سے براہ راست بات کریں گے ،فیصل جاوید کا ٹوئٹ

پیر 10 مئی 2021 20:28

وزیر اعظم کل عوام سے براہ راست بات کریں گے ،فیصل جاوید کا ٹوئٹ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 مئی2021ء) وزیراعظم عمران خان نے کل منگل کو عوام سے براہ راست سوالوں کے جواب دیں گے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر فیصل جاوید خان نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے اپنے ایک پیغام میں کہا کہ وزیراعظم عمران خان آج 11 مئی بروز منگل دوپہر 1 بجکر 30 منٹ پر عوام کے سوالات کے جوابات دیں گے جب کہ وزیراعظم عمران خان سے عوام کی بات چیت ٹیلی ویژن ، ریڈیو اور ڈیجیٹل میڈیا پر براہ راست نشر کی جائے گی۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات