یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی نے سینٹ الیکشن کے انعقاد کا اعلان کر دیا

پیر 10 مئی 2021 20:28

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 مئی2021ء) یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی حکام نے یونیورسٹی کے سینٹ الیکشن کے انعقاد کا اعلان کردیا ہے۔

(جاری ہے)

یونیورسٹی سینٹ الیکشن تین سالہ مدت پوری ہونے کے بعد خالی ہونے والی سینٹ کی 23 نشستوں پر منعقد کیا جائے گا۔ جن میں 8 ایسوسی ایٹ اور 15 اسسٹنٹ پروفیسر کی نشستیں شامل ہیں۔ شیڈول کے مطابق یو ای ٹی سینٹ انتخابات میں 26 مئی کو ووٹ ڈالیں جائیں گے جبکہ الیکشن کمیشن کاغذات نامزدگی جمع کروانے کی تاریخوں میں 17 مئی تک توسیع کردی ہے۔