Live Updates

نابالغ بلاول کا وزیراعظم کے دورہ سعودی عرب پر تنقید ظاہر کرتا ہے بلاول اپنے حواس کھوچکے، خرم شیر زمان

پیر 10 مئی 2021 21:12

نابالغ بلاول کا وزیراعظم کے دورہ سعودی عرب پر تنقید ظاہر کرتا ہے بلاول ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 مئی2021ء) پاکستان تحریک انصاف کراچی کے صدر و رکن سند ھ اسمبلی خرم شیر زمان نے کہا ہے کہ نابالغ بلاول کا وزیراعظم کے دورہ سعودی عرب پر تنقید ظاہر کرتا ہے بلاول اپنے حواس کھوچکے۔ بلاول زرداری کا عقیدہ ہے جھوٹ اتنا بولو کہ سچ لگے۔وزیراعظم عمران خان کی عالمی شہرت و عزت دیکھ کر بلاول زرداری کا دل رنجیدہ ہوچکا ہے۔

پیپلز پارٹی نے ملک کو تاریخی قرضوں کی طرف دھکیلا ہے۔ بلاول کو مشورہ ہے باہمت بنیں اور سندھ کے عوام سے ایک ٹیلیفونک سیشن کرلیں، بلاول کو اپنی حیثیت کا علم ہوجائیگا۔ ان خیالات کا اظہار خرم شیر زمان نے پارٹی سیکریٹریٹ انصاف ہاوس سے جاری اپنے بیان میں کیا۔ خرم شیر زمان کا مزید کہنا تھا کہ بلاول زمینوں پر قبضے،منی لانڈرنگ اور کمیشن کے بجائے سندھ کی ترقی کا سوچیں۔

(جاری ہے)

پیپلز پارٹی کا دور اقتدار پاکستانی قوم کیلئے شرمندگی کا سبب بنتا ہے۔ آج سندھ کے عوام اپنے بنیادی حقوق کے لیے سراپا احتجاج ہیں۔ بلاول کی سندھ حکومت نے سندھ کے لوگوں کو محرومیوں کے سوا کچھ نہیں دیا۔خرم شیر زمان کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم کی قیادت میں پاکستان کے دیگر ممالک سے تعلقات مزید مستحکم ہو رہے ہیں۔ بلاول اپنے بیانات کی شعلہ بازی سے پاکستان کے بین الاقوامی تعلقات میں چنگاریاں لگانے سے باز رہیں۔ اللہ تعالیٰ وزیراعظم کے اس سفر مبارک اور زیارتوں کو قبول فرمائے۔ وزیر اعظم عمران خان ملک کو اسلامی فلاحی ریاست بنانے کے مشن پر گامزن ہیں، مخالفین کی تنقید وزیراعظم کی عزت میں کمی نہیں لاسکتی۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات