راولپنڈی ،شہریوں کو قتل کی دھمکیاں دینے کے مقدمات میں مطلوب 3ملزمان گرفتار

پیر 10 مئی 2021 22:17

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 مئی2021ء) راولپنڈی پولیس نے اقدام قتل اور شہری کو قتل کی دھمکیاں دینے کے مقدمات میں مطلوب 3ملزمان گرفتارکر لئے پولیس نے اقدام قتل کے مقدمہ میں مطلوب ہارون کوگرفتار کرلیاجس نے معمولی تلخ کلامی پر اپنے ساتھی کے ہمراہ فائرنگ کرکے یاسر نامی شہری کو زخمی کیا تھاواقعہ کا مقدمہ زخمی یاسر کے بھائی اسد اللہ کی مدعیت میں درج کیا گیا تھا،تھانہ گوجر خان پولیس نے معمولی تلخ کلامی پر شہری کو قتل کی دھمکیاں دینے کے مقدمہ میں مطلوب محمد عباس اور عبد الرحمن کو گرفتار کر لیاملزمان نے شہری کو راستے میں گاڑی پارک کرنے پر جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں اور شہری کا موبائل اور نقدی چوری کر کے لے گئے۔