دبئی سے آنے والی فلائٹ کے ذریعے مزید 109 مسافر فیصل آباد پہنچ گئے

پیر 10 مئی 2021 22:17

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 مئی2021ء) دبئی سے آنے والی فلائٹ کے ذریعے مزید 109 مسافر فیصل آباد پہنچ گئے، ڈپٹی کمشنر محمد علی کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر صدر عمر مقبول نے دبئی سے آنیوالی نجی کمپنی کی فلائٹ ایف زیڈ 343 کو سوا تین بجے فیصل آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر رسیو کیا، دبئی سے آنے والے مسافروں میں ایک شیر خوار بچہ بھی شامل تھا، تاہم اسسٹنٹ کمشنر نے اپنی نگرانی میں مذکورہ مسافروں کے کرونا ٹیسٹ کروائے گئے تاہم تمام مسافروں کے کرونا ریپڈ ٹیسٹ منفی آنے پر تمام مسافروں کو ان کے گھروں میں بھجوا دیا گیا۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کرونا کے بڑھتے ہوئے پھیلائو کو روکنے کیلئے بیرون ممالک سے آنے والے تمام مسافروں کے کرونا ٹیسٹ کروانے کے بعد گھروں کو بھیجا جاتا ہے جبکہ کرونا ٹیسٹ مثبت آنے والوں کو مقامی ہوٹلز میں قرنطینہ کروایا جا رہا ہے اور اُن کو قرنطینہ پیریڈ مکمل اور کرونا ٹیسٹ نیگیٹو آنے کے بعد ہی گھروں کو جانے کی اجازت دی جائے گی۔