اسرائیلی جارحیت ، چیئر مین سینٹ نے امریکہ ، کینیڈا اور برطانیہ سمیت دنیا کے مختلف ممالک کے پارلیمانی سربراہان کو خطوط لکھ دیئے

پیر 10 مئی 2021 22:38

اسرائیلی جارحیت ، چیئر مین سینٹ نے امریکہ ، کینیڈا اور برطانیہ سمیت ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 مئی2021ء) چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے امریکا, کینیڈا، اور برطانیہ سمیت دنیا کے مختلف ممالک کے پارلیمانوں کے سربراہان، سپیکرز اور پریذائیڈنگ آفیسرزن کو مسجد اقصیٰ میں نہتے فلسطینی نمازیوں پر رمضان جیسے مقدس مہینے میں حالیہ اسرائیلی جارحیت کی جانب توجہ دلانے کے لیے خطوط لکھ دیئے۔

(جاری ہے)

چیئر مین سینٹ نے خط میں مطالبہ کیاکہ اسرائیلی کارروائیاں بین ال اقوامی انسانی حقوق اور قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہیں،کوئی بھی مذہب عبادت گزاروں پر اس طرح کی بربریت کی اجازت نہیں دیتا۔ چیئرمین سینیٹ نے کہاکہ ان مظالم کی تمام ممالک کی جانب سے صاف طور پر مذمت کی جانی چاہیے،مسئلہ فلسطین کا پر امن حل نکالا جانا چاہیین تا کہ فلسطینی مسلمان سکھ کا سانس لے سکیں۔انہوںنے کہاکہ تمام ممالک اس بیجا تشدّد کو روکنے کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔