جے یو آئی کراچی غربی کے جنرل سیکریٹری حافظ فخرالدین رازی نے نماز تراویح میں قرآن کریم سنانے کی سعادت حاصل کرلی

پیر 10 مئی 2021 22:43

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 مئی2021ء) جمعیت علما اسلام ضلع غربی کراچی کے جنرل سیکرٹری مولانا حافظ فخرالدین رازی نے 26 روزہ نماز تراویح میں قرآن کریم مکمل کرلیا،ختم قرآن کریم کے موقع پر جامع مسجد مظہرالعلوم حمادیہ عمرفاروق کالونی اتحاد ٹان میں روح پرور تقریب منعقد کی گئی،جس میں جمیعت علما اسلام بزنس فورم صوبہ سندھ کے صدر حاجی مولانا امین اللہ،ضلع غربی کے امیرسابق ایم لی اے مولانا عمر صادق،بیت العلم ٹرسٹ کے حافظ محمدریاض ،ضلعی سیکرٹری اطلاعات حافظ حبیب الرحمن خاطرسیکرٹری اطلاعات پی ایس 113 سعیدخان چھاچھی،پی ایس 112 کے ناظم اول مولانا عبدالخالق مدنی،یوسی 37 کے جنرل سیکرٹری مفتی محمد یحیی ،بزنس فورم کے سندھ کے رہنما وحید خان سواتی،جیٹی آئی کے سیف اللہ محسود،سوشل میڈیا کے مولانا ملک امجد،طیب میر آفریدی،شیربہادر خان سمیت معززین علاقہ اور اہل محلہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی،مولانا عمر صادق اور مولانا امین اللہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ رمضان المبارک کو قرآن کریم سے گہری مناسبت ہے،قرآن پر ایمان اسی وقت مفید اور معنی خیز ہوسکتا ہے، جب ہم قرآن کے پیغام کو سمجھیں اور اس کی دعوت پر لبیک کہیں، قرآن کے بتائے ہوئے طریقے پر چلنے اور اس کی ہدایت کے ذریعے اپنے معاملات کو طے کرنے کی کوشش کریں، قائد مولانا فضل الرحمن کی طرح جے یو آئی کے بیشتر عہدیدار اور کارکنان رمضان میں خود تراویح میں قرآن کریم سنانے کا اہتمام کرتے ہیں جو ایک منفرد مثال ہے۔