جو پہلے جو وعدے کیے وہ تو پورے نہیں ہوئے، وزیراعظم کے دورۂ سعودی عرب پر قمر زمان کائرہ کا ردعمل

پہلے دورے میں جو وعدے کیے تھے وہ تو پورے نہیں ہوئے، اب جو سہانے خواب دکھائے ہیں دیکھتے ہیں ان کا کیا بنتا ہے، قمر زمان کائرہ

Danish Ahmad Ansari دانش احمد انصاری پیر 10 مئی 2021 22:03

جو پہلے جو وعدے کیے وہ تو پورے نہیں ہوئے، وزیراعظم کے دورۂ سعودی عرب ..
کراچی(اُردو پوائنٹ، اخبار تازہ ترین، 10 مئی 2021) وزیراعظم عمران خان کے دورۂ سعودی عرب پر سینئر پی پی رہنما قمر زمان کائرہ نے ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ پہلے دورے میں جو وعدے کیے تھے وہ تو پورے نہیں ہوئے، اب جو سہانے خواب دکھائے ہیں دیکھتے ہیں ان کا کیا بنتا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب سیکرٹریٹ میں عہدوں سے مستعفی ہونے کے بعد آفس اسٹاف اور کارکنوں سے ملاقات کے موقع پر میڈیا سے گفتگو میں قمر زمان کائرہ نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کے پہلے دورے میں بھی بہت سہانے خواب دکھائے گئے تھے، جو وعدے اُس وقت کیے گئے تھے وہ تو پورے نہیں ہوئے، لیکن اب دیکھتے ہیں آگے کیا بنتا ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ مولانا فضل الرحمان نے پیپلز پارٹی کے حوالےسے جو الفاظ ادا کیے وہ واپس لیں۔

(جاری ہے)

پیپلزپارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی نے اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) نہیں چھوڑی، پی ڈی ایم کےکچھ دوستوں نےغیرذمے داری کا مظاہرہ کیا۔انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کے بغیرپی ڈی ایم اجلاس کرکے فیصلے کرنا درست نہیں تھا، اگر ساتھی ہم سے نہ لڑتے توشاید مرکزی حکومت سے جان چھڑاچکے ہوتے۔

انہوں نے کہا کہ انتخابی اصلاحات کا آغاز پیپلزپارٹی نے 2008 میں کیا تھا۔ پیپلزپارٹی کی قیادت ہمیشہ اس ملک میں شفاف انتخابات کی حامی رہی ہے، ہمارےہی خلاف تو دھاندلیاں ہوتی رہیں، پیٹریاٹ بناتےرہے۔قمرزمان کائرہ نے اپوزیشن لیڈر میاں شہباز شریف کی علاج کی غرض سے بیرون ملک روانگی کی حمایت کی۔قمر زمان کائرہ نے کہا کہ عدالتی نظام درست نہیں، فوری اور سستا انصاف عام آدمی کو میسر نہیں ہے۔