لله*ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی کا اسرائیلی فورسز کے ہاتھوں مسجد اقصی پر حملے اورمعصوم بچوں کی شہادت کی مذمت

اسرائیلی حملہ ریاستی سرپرستی میں دہشت گردی، تشدد، درندگی اور غیر انسانی سلوک کی گھنانی حرکت ہے،محمد قاسم خان سوری

پیر 10 مئی 2021 23:15

'کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 مئی2021ء) ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی محمدقاسم خان سوری نے رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں اسرائیلی فورسز کے ہاتھوں مسجد اقصی پر حملے اورمعصوم بچوں کی شہادت کی مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ یہ ریاستی سرپرستی میں دہشت گردی، تشدد، درندگی اور غیر انسانی سلوک کی گھنانی حرکت ہے۔این ایف سی ایوارڈ: وفاق کی جانب سے صوبوں کو 19 کھرب 85 ارب سے زائد منتقل کردئے گئے بلوچستان کو دو کھرب 29ارب روپے جاری کئے گئے ہیں ،روشن ڈیجیٹل اکائونٹس کے یومیہ نئے کھاتہ داروں کی تعداد میں ریکارڈ اضافہ ہواہے ۔

ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روز سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کیا۔انہوں نے کہاکہ رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں اسرائیلی فورسز کے ہاتھوں مسجد اقصی پر حملے کی شدید مذمت کرتاہوں۔

(جاری ہے)

یہ ریاستی سرپرستی میں دہشت گردی، تشدد، درندگی اور غیر انسانی سلوک کی گھنانی حرکت ہے۔ یا اللہ، امت مسلمہ کو اسرائیل کے خلاف ڈٹ کر مقابلہ کرنے کی توفیق دے۔

آمین ۔قاسم خان سوری نے کہاکہ این ایف سی ایوارڈ: وفاق کی جانب سے صوبوں کو 19 کھرب 85 ارب سے زائد منتقل، جولائی سے لے کر مارچ 2021 تک کی مدت میں پنجاب کو 9 کھرب 73 ارب، سندھ 4 کھرب 93 ارب، خیبرپختونخوا 3 کھرب 19 ارب، بلوچستان دو کھرب 29 ارب روپے کے فنڈز جاری کیے گئے۔پاکستان کی ڈنمارک، فن لینڈ، ناروے، سویڈن، برطانیہ اور دیگر شمالی یورپی ممالک کو برآمدات ایک ارب 98 کروڑ ڈالر سے تجاوز کر گئیں، جولائی سے مارچ 2021 کے دوران شمالی یورپی ممالک کو پاکستانی برآمدات میں 15.82 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

انہوں نے کہاکہ روشن ڈیجیٹل اکائونٹس کے یومیہ نئے کھاتہ داروں کی تعداد میں ریکارڈ اضافہ، 29 اپریل کو ایک ہزار 304، 30 اپریل کو ایک ہزار 97، تین مئی کو دو ہزار 965، چار مئی کو دو ہزار 204، پانچ مئی کو ایک ہزار 872 اور چھ مئی کو ایک ہزار 563 نئے اکانٹس کھولے گئی