گورنر مکہ کی سڑکوں پر خراب گاڑیوں کے ڈھانچے ہٹانے کی ہدایت

منگل 11 مئی 2021 12:37

مکہ معظمہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 مئی2021ء) مکہ معظمہ کے گورنر خالد الفیصل نے شہر بھر کی سڑکوں پر خراب گاڑیوں کے ڈھانچے ہٹانے کی ہدایت کی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق خراب کاروں کے ڈھانچوں کوجدہ سیکرٹریٹ کی جانب سے رسم وطن کے عنوان سے شروع کردہ اقدام کے تحت خراب کاروں کو مختلف رنگوں میں مزین کرکے رکھا گیا تھا تاہم سوشل میڈیا پراس اقدام پر شہریوں کی طرف منفی رد عمل سامنے آیا تھا اور اسے بصری منظر کے لیے نقصان دہ قرار دیا تھا۔

(جاری ہے)

دوسری طرف جدہ سیکرٹریٹ نے ایک بیان میں اس اقدام کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ اس پروگرام کا مقصد شہریوں اور غیرملکی باشندوں کو ان کی مہارت اور شوق کے مطابق میونسپلٹی چیلنجوں سے نمٹنے اور جدہ گورنری میں خدمات اور سہولیات کی بہتری میں شریک کرنا ہے۔رسم الوطن کے نام سے شروع کیے گئے اینی شی ایٹیوکو مشہور آرٹسٹ شالیمار الشربتلی کے تعاون حاصل رہا۔ اس اقدام کا مقصد پرانی اور ناکارہ ہونے والی کاروں کو خوبصورت فن پاروں کی شکل دینا تھا۔