برائلر گوشت نے تمام ریکارڈ توڑ دئیے،قیمت422روپے فی کلو تک پہنچ گئی

مختلف مقامات پر فروخت500روپے فی کلو تک رہی، شہریوں نے خریداری بند کر دی

منگل 11 مئی 2021 12:38

برائلر گوشت نے تمام ریکارڈ توڑ دئیے،قیمت422روپے فی کلو تک پہنچ گئی
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 مئی2021ء) شہر میں پرچون سطح پر برائلر گوشت کی قیمت نے سابقہ تمام ریکارڈ توڑ دئیے ۔ برائلر گوشت کی قیمت مزید7روپے اضافے سی422،زندہ برائلر مرغی کی قیمت5روپے اضافے سی291روپے فی کلو جبکہ فارمی انڈوں کی قیمت 136روپے فی درجن پر مستحکم رہی۔

(جاری ہے)

دوسری جانب مختلف مقامات پر دکانداروںنے طلب کے مقابلے میں رسد کو جواز بناے ہوئے 500روپے فی کلو تک فروخت جاری رکھی ۔

متعلقہ عنوان :