خاتون سے زیادتی کرنے والے باپ بیٹا گرفتار

باپ نے گن پوائنٹ پر اپنے بیٹے کے سامنے خاتون سے زبردستی زیادتی کی تھی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 11 مئی 2021 12:42

خاتون سے زیادتی کرنے والے باپ بیٹا گرفتار
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 11 مئی 2021ء) : خاتون سے زیادتی کرنے والے باپ بیٹا کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ سہالہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دونوں ملزمان کو گرفتار کر کے ‏تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔ ملزمان کا تعلق راولپنڈی سے ہے۔ پولیس نے بتایا کہ زیر حراست باپ کا نام عبدالوحید اور بیٹے کا نام احمد ہے۔ ملزمان نے واقعہ کی تفصیل سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ متاثرہ خاتون دفتر سے گھر آرہی تھی کہ ٹیکسی ڈرائیور نے بہانہ بنا کر گاڑی کو دوسرے راستے کی طرف ‏لے گیا، ٹیکسی کی ڈرائیونگ بیٹا کررہا تھا جبکہ باپ ساتھ بیٹھا ہوا تھا۔

‏ کچھ دور جا کر باپ نے گن پوائنٹ پر اپنے بیٹے کے سامنے خاتون سے زبردستی زیادتی کی اور زیورات و موبائل ‏لے کر دونوں فرار ہو گئے۔

(جاری ہے)

پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار کیے گئے دونوں ملزمان کے حوالے سے مزید انکشافات بھی سامنے آئے۔ ملزمان پنجاب کے متعدد اضلاع ‏میں عورتوں سے زیادتی، ڈکیتی اور چوری اغواء جیسے معتدد مقدمات میں ملوث نکلے ہیں۔

‏ملزمان کے خلاف درج شدہ مقدمہ میں مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے۔ یاد رہے کہ گذشتہ روز تھانہ کورال پولیس نے 20 سے زائد خواتین کے ساتھ زیادتی اور سنیچنگ میں ملوث ملزم کو گرفتار کیا تھا۔ تفتیشی ذرائع کے مطابق ملزم ہر تین سے چار ہفتے بعد کسی خاتون سے چھینا چھپٹی کی واردات اور زیادتی کرتا تھا۔ ملزم کو جیل بھجوا دیا گیا ہے۔ شرمناک کھیل کھیلنے والے ملزم نے اپنے جُرم کا اعتراف بھی کیا اور بتایا کہ اس جرم کی ابتدا ملزم نے خاتون پولیس اہلکار کو زیادتی کا نشانہ بناتے ہوئے کی۔

خاتون کمانڈو کو زیادتی کا نشانہ بنانے سے قبل 6 روزتک تک نگرانی کرتا رہا ۔ساتویں روز پہلے خاتون کو منہ پر ہاتھ رکھ کر دبوچا اور پھر جھاڑیوں میں لے جا کر زیادتی کا نشانہ بنایا۔سفاک ملزم نے دو سال پہلے اسلام آباد پولیس کی لیڈی پولیس اہلکارکے ساتھ زیادتی کی تھی، ملزم نے 20 سے زائد خواتین کے ساتھ زیادتی کرنے کا انکشاف کیا ۔