کووڈ کا ڈر، چین کا مائونٹ ایورسٹ کی چوٹی پر حدفاصل قائم کرنے کا فیصلہ

چینی کوہ پیمائوں کی ایک مختصر ٹیم مائونٹ ایورسٹ کو سر کرکے چوٹی پر حد فاصل کو تشکیل دے گی،رپورٹ

منگل 11 مئی 2021 13:05

کووڈ کا ڈر، چین کا مائونٹ ایورسٹ کی چوٹی پر حدفاصل قائم کرنے کا فیصلہ
بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 مئی2021ء) چین نے مائونٹ ایورسٹ کی چوٹی پرحد فاصل قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ کووڈ 19 سے متاثر نیپال سے آنے والے کوہ پیمائوں کو چین کی جانب سے آنے والے افراد سے ملنے سے روکا جاسکے۔حد فاصل سے مراد ایک ایسی حد ہے جو 2 چیزوں کے درمیان آکر انہیں جدا کردے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق نیپال میں ماونٹ ایورسٹ کے بیس کیمپ میں اپریل سے کورونا وائرسز کے کیسز سامنے آرہے ہیں۔

نیپالی حکومت کی جانب سے کیسز کے باوجود کوہ پیمائی کے سیزن کو جاری رکھا گیا ہے جو اپریل سے جون کے شروع تک جاری رہتا ہے۔مگر یہ واضح نہیں کہ چین کی جانب سے مائونٹ ایورسٹ کی چوٹی پر حد فاصل کیسے قائم کی جائے گی، جس کا رقبہ بمشکل ایک کھانے کی میز جتنا ہے۔

(جاری ہے)

چین کے خطے تبت سے تعلق رکھنے والے کوہ پیمائوں کی ایک مختصر ٹیم مائونٹ ایورسٹ کو سر کرکے چوٹی پر حد فاصل کو تشکیل دے گی تاکہ ونوں ممالک کے کوہ پیمائوں کے درمیان وہاں ایک دوسرے سے رابطہ نہ ہوسکے۔

یہ اقدام احتیاطی تدبیر کے طور پر اس وقت کیا جارہا ہے جب 21 چینی کوہ پیمائوں کا ایک گروپ تبت کی جانب سے مانٹ ایورسٹ کی چوٹی کی جانب بڑھ رہا ہے۔ان کو پہنچنے سے قبل تبت کے گائیڈز کی جانب سے حد فاصل کا قیام عمل میں لایا جائے گا۔ابھی یہ واضح نہیں کہ یہ لکیر دیکھنے میں کیسے ہوگی۔یہ بھی واضح نہیں کہ تبت سے تعلق رکھنے والے گائیڈز کس طرح کوہ پیمائوں کو حد فاصل کی پابندی کا پابند بنائیں گے ، کیا وہ ڈیتھ زون میں موجود رہیں گے تاکہ اس لکیر کو برقرار رکھ سکیں۔

8848 میٹر بلنڈد چوٹی میں ایک وقت میں 6 افراد ہی اکٹھے ہوسکتے ہیں۔چین کی جانب سے کورونا وائرس کے وبا کے آغاز سے غیرملکی کوہ پیمائوں کو تبت کی جانب سے جانے کی اجات نہیں دی گئی۔اسی طرح تبت کی جانب سے مانٹ ایورسٹ کے بیس کیمپ پر بھی سیاحوں کو جانے کی اجازت نہیں۔

متعلقہ عنوان :