اسرائیلی پولیس کا کریک ڈائون،الناصرہ اورحیفا سی30فلسطینی گرفتار

ْ گرفتاریاں مسجد اقصی پر اسرائیلی فوج کی جارحیت کے خلاف احتجاج کی پاداش میں کی گئیں،ذرائع

منگل 11 مئی 2021 14:56

اسرائیلی پولیس کا کریک ڈائون،الناصرہ اورحیفا سی30فلسطینی گرفتار
مقبوضہ بیت المقدس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 مئی2021ء) قابض صہیونی پولیس نے سنہ 1948 کے مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں تلاشی کی کارروائیوں کے دوران 30 فلسطینیوں کو گرفتار کیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق مقامی فلسطینی ذرائع نے بتایاکہ شمالی فلسطین کے شہر حیفا اور الناصرہ میں اسرائیلی فوج نے تلاشی کے دوران 30 فلسطینیوں کو گرفتار کیا ہے۔

(جاری ہے)

فلسطینیوں کی گرفتاریاں مسجد اقصی پر اسرائیلی فوج کی جارحیت اور القدس میں فلسطینیوں پر تشدد کے خلاف احتجاج کی پاداش میں کی گئی ہیں۔ شمالی فلسطین کے ان دونوں شہروں میں فلسطینیوں کی بڑی تعداد نے القدس میں اسرائیلی فوج کی جارحیت، مسجد اقصی کے نمازیوں پر تشدد اور الشیخ جراح کے مقام پر بسنے والے فلسطینیوں کی بے دخلی کے خلاف احتجاجی مظاہرے کیے۔حیفا میں شاہراہ بن گوریون پر سیکڑوں فلسطینیوںنے الشیخ جراح اور مسجد اقصی کی حمایت میں ریلی نکالی۔ ریلی کے شرکا نے ٹریفک بند کردی۔ انہوںنے ہاتھوںمیں الشیخ جراح، مسجد اقصی اور القدس کے ساتھ یکجہتی کے نعروںپرمشتمل پوسٹر اٹھا رکھے تھے۔