شہروز کاشف مائو نٹ ایورسٹ سر کرنے والے کم عمر ترین پاکستانی کوہ پیما بن گئے

منگل 11 مئی 2021 18:46

شہروز کاشف مائو نٹ ایورسٹ سر کرنے والے کم عمر ترین پاکستانی کوہ پیما ..
سکردو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 مئی2021ء) پاکستان سے تعلق رکھنے والے نوجوان شہروز کاشف نے ما ئو نٹ ایورسٹ سر کرکے دنیا کے کم عمر ترین کوہ پیما ہونے کا اعزاز اپنے نام کرلیا۔

(جاری ہے)

19 سالہ کوہ پیما شہروز نے یہ کارنامہ منگل کی صبح 5 بج کر 5 منٹ پر سرانجام دیا جس کی اطلاع ان کی ٹیم نے شہروز کے سوشل میڈیا اکا ئو نٹ کے ذریعے دی۔علاوہ ازیں ٹیم کی جانب سے شہروز کی لوکیشن کا میپ بھی شیئر کیا گیا۔شہروز کاشف اس سے پہلے براڈ پیک بھی سر کرچکے ہیں تاہم ماو?نٹ ایورسٹ سر کرنے والے یہ پانچویں پاکستانی بن گئے ہیں۔خیال رہے کہ 8 ہزار 849 میٹر بلندی کے ساتھ ماو?نٹ ایورسٹ دنیا کی سب سے بلند ترین چوٹی ہے۔