پتوکی میں سستے رمضان بازاروں کو عید سے تین دن پہلے ختم کر دئیے گئے

منگل 11 مئی 2021 18:46

پتوکی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 مئی2021ء) تحصیل پتوکی میں لگنے والے تین سستے رمضان بازاروں کو عید سے تین دن پہلے ختم کر دئیے گئے ۔

(جاری ہے)

تحصیل پتوکی کے سستے رمضان بازاروں نے پنجاب حکومت کو کروڑوں روپے کانقصان پہنچایا غریب محنت کش سستے رمضان بازاروں سے ریلیف حاصل نہ کرسکے پتوکی انتظامیہ نے سستا رمضان بازاروں کی تفصیلات دینے سے انکار کردیا پتوکی ، پھولنگر ، حبیب آباد میں ڈپٹی کمشنر قصور آسیہ گل نے پنجاب حکومت کے احکامات کی روشنی سستے رمضان بازار تو لگوائے مگر سستے رمضان بازاروں سے غریب محنت کش فائدہ حاصل نہ کرسکے سستے رمضان بازاروں میں چینی ،اور آٹا ہی سستا تھا جس کے حصول کے لئے شہری سارا سارا دن گھنٹوں لائنوں میں لگے رہتے تھے اور اسسٹنٹ کمشنر پتوکی انتظامیہ اپنے چاہنے والوں کوبغیر لائن کے نوازنے میں مصروف رہی جس کی خبریں مختلف قومی اخبارات میں مسلسل شائع ہوتی رہی تو ہائی کورٹ نے نوٹس لے لیا مگر اسسٹنٹ کمشنر پتوکی انتظامیہ ہائی کورٹ کے حکم پر بھی عمل درآمد کرنے سے قتعی انکاری رہی اور سستا رمضان بازار میں باقی کھانے پینے کی اشیاء عام مارکیٹوں سے بھی مہنگی تھیں گلے متعدد بار شہریوں نے مہنگائی اور ناقص اشیاء کے حوالے سے اسسٹنٹ کمشنر پتوکی اسامہ نیازی کو اگاہ کیا مگر اسسٹنٹ کمشنر نے سنی ان سنی کردی ڈپٹی کمشنر قصور کی جانب سے مہنگائی کوکنٹرول کرنے کیلئے پرائس کنٹرول کمیٹیاں بنائی گئیں مگر وہ بھی مہنگائی کو کنٹرول کرنے میں مکمل ناکام رہیں شہریوں نے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ وزیر فردوس عاشق اعوان نے سیالکوٹ میں جو اسسٹنٹ کمشنر سونیا صدف کے ساتھ رویہ اختیار کیا وہ درست کیاکیوں کہ اسسٹنٹ کمشنر پتوکی انتظامیہ بھی آرام کے مزے لینے میں مصروف رہتی تھی اگر وزیر فردوس عاشق اعوان پتوکی کا وزٹ کرتی تو پتوکی کے حالات تبدیل ہوجاتے اور شہریوں کو ریلیف ملنا ممکن ہوجاتا مگر افسوس عوام کے ٹیکس سے لاکھوں روپے تنخواہ لینے والے افسر بھی نکمے نکلے جن کی ایسے معتبر اداروں میں کوئی جگہ نہیں ہونی چاہئے ۔