پنجاب فوڈ اتھارٹی کی صوبہ بھر میں گوشت کے معیار کی چیکنگ جاری

1498 کلوناقص و مضر صحت گوشت تلف،قوانین کی خلاف ورزیوں پر240 کو جرمانے

منگل 11 مئی 2021 20:16

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 مئی2021ء) پنجاب فوڈ اتھارٹی کی صوبہ بھر میں گوشت کے معیار کی چیکنگ جاری،1498 کلوناقص و مضر صحت گوشت تلف،صوبہ بھر میں 2 ہزار 562 میٹ شاپس کا معائنہ،قوانین کی خلاف ورزیوں پر240 کو جرمانے،لاہور زون میں 1130، راولپنڈی میں 724 اور ملتان زون میں 725 دوکانوں کی چیکنگ کی گئی۔

(جاری ہے)

ڈی جی فوڈ اتھارٹی رفاقت علی نسوآنہ کے مطابق حشرات کی بہتات، غیرمعیاری سٹوریج کی بنا پر کاروائیاں کی گئیں۔

سابقہ ہدایات پر عمل نہ کرنے،گندے ٹوٹے فنگس زدہ فریزرکے استعمال پر جرمانے عائد کیے۔چیکنگ کے دوران زنگ آلود ٹوکے، چھریوں اور بدبودار کپڑوں کا استعمال پایا گیا۔لاغر، بیمار اور مردہ جانوروں کا گوشت فروخت کرنیوالوں کیخلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :