لاہور سے کراچی جانے والی شالیمار ایکسپریس حادثے سے بال بال بچ گئی

پٹڑی ٹوٹنے کے باعث پھاٹک پر تعینات ملازم نے ٹرین کوسرخ جھنڈی دکھا کرروک لیا

منگل 11 مئی 2021 20:16

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 مئی2021ء) لاہور سے کراچی آنے والی شالیمار ایکسپریس حادثے سے بال بال بچ گئی، پٹڑی ٹوٹنے کے باعث پھاٹک پر تعینات ملازم نے ٹرین کوسرخ جھنڈی دکھا کرروک لیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق لاہورسے کراچی جانیوالی شالیمارایکسپریس حادثے کا شکار ہونے سے بال بال بچ گئی، ریلوے حکام نے بتایا کہ سچاسودا ریلوے کے قریب پٹڑی ٹوٹ گئی ، جس کے بعد پھاٹک پر تعینات ملازم نے ٹرین کوسرخ جھنڈی دکھا کرروک لیا۔حکام کا کہنا تھا کہ شالیمار ایکسپریس صبح ساڑھی7 بجے سے کھڑی ہے، پٹڑی کے ٹوٹنے کی وجہ معلوم نہ ہوسکی، کچھ دیر بعد ریلوے ٹریک بحال کرکے ٹرین کوروانہ کر دیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :