عیدالفطر کے بعد پیپلزپارٹی کی تنظیموں میں رد و بدل کا امکان

منگل 11 مئی 2021 20:20

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 مئی2021ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے عیدالفطر کے بعد پیپلز پارٹی سنٹرل پنجاب اور پیپلز پارٹی لاہور کی تنظیموں میں رد و بدل کا عندیہ دے دیا ہے۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے سابق وفاقی وزیر جہانگیر بدر کے صاحبزادے ذوالفقار بدر کو لاہور کی تنظیم میں کوئی اہم ذمہ داری سونپی جائے گی جبکہ پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے تنظیمی عہدیداروں میں بھی تبدیلیوں کا امکان ہے۔

جس کے لئے پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری عیدالفطر کے بعد پیپلز پارٹی پنجاب سمیت لاہور کا دورہ کریں گے۔ یہ بھی بتایا گیا ہے کہ پنجاب اسمبلی میں پاکستان پیپلز پارٹی کے پارلیمانی لیڈر حسن مرتضیٰ کو کوئی اہم عہدہ بھی دئیے جانے کا امکان ہے اور توقع ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری تنظیمی فیصلوں کے حوالوں سے عیدالفطر کے بعد لاہور اور پنجاب کا دورہ کریں گے۔