ملک بھر کے یوٹیلیٹی سٹورز میں عید تعطیلات کا اعلان

منگل 11 مئی 2021 20:20

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 مئی2021ء) پاکستان یوٹیلیٹی سٹور کارپوریشن نے عیدالفطر پر یوٹیلیٹی سٹورز کی تعطیلات کا اعلان کردیا ہے۔

(جاری ہے)

جس کے مطابق لاہور سمیت ملک بھر کے یوٹیلیٹی سٹورز چاند رات سے 19 مئی تک بند رہیں گے جبکہ 20 مئی کو یہ سٹورز دوبارہ کھولے جائیں گے یہ بھی بتایا گیا ہے کہ 20 مئی کو یوٹیلیٹی سٹورز کا باقاعدہ آڈٹ کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :