کرونا وائرس: ایک ہی روز میں 23 پروازیں متاثر

منگل 11 مئی 2021 20:20

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 مئی2021ء) علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کرونا وائرس کی تیسری لہر کے پیش نظر لاہور آنے اور جانے والی ملکی اور غیر ملکی 23 پروازیں متاثر ہوئیں۔

(جاری ہے)

جن میں سے 20 پروازوں کو منسوخ کردیا گیا اور 3 پروازیں تاخیر کا شکار ہوئیں۔ اس صورتحال میں فضائی مسافروں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔