فلسطین علماء کونسل کے سربراہ شیخ نواف تکروری کا مولانا فضل الرحمان کو خط

فلسطینی مسلمانوں کی حمایت پر شکریہ، امید ہے فلسطین کے معاملے کو اپ عالمی سطح پر اجاگر کریں گے، شیخ نواف تکروری

منگل 11 مئی 2021 20:27

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 مئی2021ء) فلسطین علماء کونسل کے سربراہ شیخ نواف تکروری نے جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان کو خط لکھا ہے ۔ خط میں شیخ نواف تکروری نے فلسطینی مسلمانوں کی حمایت پر مولانا فضل الرحمان کا شکریہ ادا کیا۔ شیخ نواف تکروری نے صیہونی قوتوں کی جانب سے فلسطین کی صورت حال سے مولانا فضل الرحمان کو اگاہ کیا ۔

(جاری ہے)

خط میں قبلہ اوّل بیت المقدس میں عبادت میں مصروف مسلمانوں پر آنسو گیس اور فائرنگ کے واقعات سے آگاہ کیا گیا ۔ شیخ نواف تکروری نے خط میں مولانا فضل الرحمان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ شیخ نواف تکروری نے کہا فلسطینی مسلمانوں کی شانہ بشانہ ساتھ دینے پر مشکور ہے۔ انہوں نے کہا امید ہے فلسطین کے معاملے کو اپ عالمی سطح پر اجاگر کریں گے۔