فسلطینی علماء کونسل کے سربراہ کا مولانا فضل الرحمن کو خط ،صیہونی قوتوں کی جانب سے فلسطین کی صورت حال سے آگاہ کیا

منگل 11 مئی 2021 22:14

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 مئی2021ء) فلسطین علماء کونسل کے سربراہ شیخ نواف تکروری نے جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان کو خط لکھ کر صیہونی قوتوں کی جانب سے فلسطین کی صورت حال سے آگاہ کیا ۔

(جاری ہے)

منگل کو شیخ نواف تکروری نے فلسطینی مسلمانوں کی حمایت پر مولانا فضل الرحمان کا شکریہ ادا کیا،شیخ نواف تکروری نے صیہونی قوتوں کی جانب سے فلسطین کی صورت حال سے مولانا فضل الرحمان کو آگاہ کیا ،خط میں قبلہ اوّل بیت المقدس میں عبادت میں مصروف مسلمانوں پر آنسو گیس اور فائرنگ کے واقعات سے آگاہ کیا،شیخ نواف تکروری نے خط میں مولانا فضل الرحمان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

انہوںنے کہاکہ فلسطینی مسلمانوں کی شانہ بشانہ ساتھ دینے پر مشکور ہے۔شیخ نواف تکروری نے کہاکہ امید ہے فلسطین کے معاملے کو اپ عالمی سطح پر اجاگر کریں گے۔