شہباز شریف کا حکومت کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کرنے کا فیصلہ
عدالتی حکم کے باوجود مجھے بیرون ملک جانے سے روک کر حکومت نے توہین عدالت کی، وزیراعظم عمران خان، ان کے وزرا، مشیروں اور ایف آئی اے کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کروں گا، شہباز شریف
دانش احمد انصاری منگل 11 مئی 2021 20:08
(جاری ہے)
ان کی قانونی ٹیم میں شامل مسلم لیگ (ن) کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل عطا تارڑ نے کہا کہ 'شہباز شریف نے علاج کے لیے لندن جانے سے روکنے پر آئندہ پیر کے روز لاہور ہائی کورٹ میں عمران خان اور ایف آئی اے کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہی'۔
ان کا کہنا تھا کہ اس سلسلے میں عدالت عالیہ کا واضح حکم موجود تھا اور انہیں لاہور ایئرپورٹ پر پرواز میں سوار ہونے سے روکنا توہین عدالت کے زمرے میں آتا ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ شہباز شریف اپنی درخواست کے ساتھ وزرا اور مشیروں کے عدلیہ مخالف بیانات تحریری طور پر پیش کریں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ قانونی ٹیم نے فواد چوہدری اور مرزا شہزاد اکبر کو عدالت کے خلاف بیان دینے پر درخواست میں فریق بنانے پر بھی غور کیا۔ رہنما مسلم لیگ (ن) کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) پہلے کی لاہور ہائی کورٹ کا حکم نامہ ایف آئی اے ہیڈ کوارٹرز اور وزارت داخلہ کو ارسال کرچکی تھی۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں نے ذاتی طور پر ایف آئی اے لاہور میں عدالتی احکامات جمع کروائے جس کے جواب میں ادرے نے ان کے خلاف ماخلت کی درخواست دائر کردی۔انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کو عدالتی احکامات نافذ کرنے ہوں گے۔عطا تارڑ کا مزید کہنا تھا کہ 'حکومت شہباز شریف کی روانگی میں تاخیر کرسکتی تھی لیکن بالآخر انہیں اپنے علاج کے لیے لندن جانا پڑے گا'۔مزید اہم خبریں
-
حکومت کا حج پر نہ جانے والے افراد سے بھی لاکھوں روپے وصول کرنے کا فیصلہ
-
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کردیا
-
پنجاب پولیس نے حماد اظہر پر 33مقدمات درج کر رکھے ہیں، رپورٹ عدالت میں پیش کر دی گئی
-
احتساب عدالت نے عمران خان اوربشری بی بی کو ریاستی اداروں اورآفیشلزکیخلاف بیان دینے سے روک دیا
-
ملیریا پرقابو پانے کیلئے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے،چیئر مین سینٹ
-
پاکستان عالمی ملیریا پروگرام کے تحت نئے اقدامات پر عمل درآمد کیلئے پرعزم ہے، صدرمملکت
-
پاکستان کے ساتھ انسانی حقوق کا معاملہ اٹھاتے رہیں گے، امریکہ
-
ایران کے صدر کا دورہ پاکستان بہت بڑی پیشرفت تھی،خواجہ آصف
-
مریم نوازوزیراعلیٰ سے ’پولیس آفیسر‘بن گئیں
-
پٹرولیم مصنوعات 7 روپے فی لیٹر سستی ہونے کا امکان
-
ڈنڈے کے فارمولے نہیں چلیں گے آئین قانون کے مطابق چلنا ہوگا
-
نوازشریف ملکی مفاد کی خاطرعمران خان سے بات چیت کیلئے تیار ہیں، رانا ثناء اللہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.