Live Updates

محکمہ خزانہ نے تمام محکموں کے غیر ترقیاتی اکائونٹس بند کر دیئے ،نوٹیفکیشن جاری

کوئی بھی محکمہ اب محکمہ خزانہ سے گرانٹ نہیں مانگ سکے گا، محکمہ خزانہ کے اکائونٹ سے بجٹ بھی خرچ نہیں کر سکے گا

منگل 11 مئی 2021 22:40

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 مئی2021ء) محکمہ خزانہ نے تمام محکموں کے غیر ترقیاتی اکائونٹس بند کر دیئے اوراس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے ۔نوٹیفکیشن کے مطابق کوئی بھی محکمہ اب محکمہ خزانہ سے گرانٹ نہیں مانگ سکے گا، کوئی بھی محکمہ اب محکمہ خزانہ کے اکائونٹ سے بجٹ بھی خرچ نہیں کر سکے گا۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق دوسری جانب رواں سال کا بجٹ ختم ہونے سے قبل حکومتی ارکان اسمبلی کے حلقوں میں فنڈز کی برسات کر دی گئی ہے ، حکومتی اور اتحادی ارکان اسمبلی کو 4 ارب 60 کروڑ روپے کا اضافی فنڈز بھی مل گیا۔

اب خزانے سے اچانک 4 ارب 60 کروڑ روپے کا اضافی فنڈ لاہور سمیت پنجاب بھر کے پی ٹی آئی کے اراکین صوبائی اسمبلی کے حلقوں کو دیدیا گیا جس میں لاہور کے حکومتی اراکین کے حصے میں سوا ارب روپے آئے ہیں۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات