جماعت اسلامی یوتھ کا اسرائیلی بربریت کیخلاف راولپنڈی پریس کلب کے باہر احتجاج

منگل 11 مئی 2021 23:47

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 مئی2021ء) جماعت اسلامی یوتھ نے اسرائیلی بربریت کیخلاف راولپنڈی پریس کلب کے باہر احتجاج کیا ،مظاہرین اسرائیلی فوج کیخلاف اور مظلوم فلسطینیوں کے حق میں نعرے بازی کرتے رہے اور کہاکہ اسرائیلی فوج نے رمضان المبارک میں فلسطینیوں کے خلاف دہشتگردی کی نئی تاریخ رقم کی ہے۔

(جاری ہے)

مظاہرین نے کہاکہ قبلہ اوّل کی حفاظت اور وہاں جاری مظالم پر آواز اٹھانا ہر مسلمان پر فرض ہے، عالمی برادری کی مجرمانہ خاموشی سے امت مسلمہ میں شدید اضطراب پیدا ہوچکا ہے، حکومت پاکستان اسرائیلی بربریت کیخلاف دنیا میں مضبوط آواز بن کر احتجاج ریکارڈ کرائے