سعودی عرب میں شوال کا چاند نظر نہیں آیا: عید الفطر 13مئی کو ہوگی

پاکستان میں شوال کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کل (بدھ) کو ہوگا

منگل 11 مئی 2021 23:58

ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 مئی2021ء) سعودی عرب میں شوال کا چاند نظر نہیں آیا، لہٰذی عیدالفطر13مئی کو ہوگی۔ مملکت میں بدھ کو 30 روزے مکمل کیے جائیں گے اور عیدالفطر 13 مئی جمعرات کو ہوگی۔

(جاری ہے)

سعودی سپریم کورٹ نے چاند کی رویت کے حوالے سے شہریوں سے اپیل کی تھی کہ وہ چاند نظر آنے کی شہادتیں رپورٹ کریں تاہم چاند نظر آنے کے کوئی شواہد سامنے نہیں آئے۔دوسری جانب پاکستان میں شوال کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج بدھ کو کراچی میں ہوگا۔خیال رہے کہ وزیراعظم کے نمائندہ خصوصی برائے بین المذاہب ہم آہنگی علامہ طاہر اشرفی نے پہلے ہی کہا ہے کہ اس سال پوری قوم ایک ساتھ روزہ رکھے گی اور ایک ساتھ عید منائے گی