پاکستان رینجرزسندھ اورپولیس نے منظور کالونی میں مشترکہ کارروائی

ڈھائی سو سے زائد ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث ملزم کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کر لیا

منگل 11 مئی 2021 23:59

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 مئی2021ء) پاکستان رینجرزسندھ اورپولیس نے منظور کالونی میں مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے ڈھائی سو سے زائد ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث ملزم کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کر لیا۔

(جاری ہے)

ترجمان کے مطابق پاکستان رینجرزسندھ اورپولیس نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پرمنظور کالونی میں مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے انتہائی مطلوب ڈکیت گروہ کے ملزم آصف زمان کوگرفتار کرلیا،ملزم کے قبضے سے ڈکیتیوں کی وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ اورایمونیشن بھی برآمد کرلیا گیا ہے،ملزم اپنے ساتھیوں کے ہمراہ کراچی کے مختلف علاقوں میں شہریوں کو لوٹنے، اسٹریٹ کرائم اور ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں ، ترجمان کے مطابق 3 اور 7 اپریل کو ایم اے جناح روڈ انکل سریا اسپال پر واقع بیکری اور ڈیری کی دکان میں ڈکیتی کی واردات ہوئی جس کی سی سی ٹی وی فوٹیج سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس میں 4 ڈکیتوں کو اسلحے کے زورپر بیکری اور ڈیری کی دکان میں موجود ملازمین اور گاہکوں سے موبائل فون اور نقدنی چھینتے ہوئے واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے ملزم کی گرفتاری سی سی ٹی فوٹیج کی مدد سے عمل میں لائی گئی ہے،ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق ابتدائی کے دوران ملزم نے کراچی کے علاقوں میں اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ 60 سے زائد ڈکیتوں کی وارداتوں کا اعتراف کیا اس کی علاوہ ملزم نے ذاتی طورپر200 سے زائد ڈکیتوں میں ملوث ہونے کا بھی اعتراف کیا ہے،گرفتارملزم کواسلحہ اورایمونیشن کے ہمراہ قانونی کارروائی کے لیے پولیس کے حوالے کردیا ہے،ملزم کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں