اذان سمیع خان کے نئے گیت ’’تو‘‘ کی میوزک ویڈیو کی پہلی جھلک جاری
بدھ 12 مئی 2021 13:03
(جاری ہے)
اسپیشل افیکٹس اور قابل دید اینیمیشن ماہرہ اور اذان کی آن اسکرین جوڑی کی کیمسٹری کو مزید اجاگر کررہی ہے۔
تیز رفتاری سے نظروں سے گزرتی ہوئی ویڈیو کی پہلی جھلک اور پس منظر میں بجتی منفرد دھن شائقین کو اپنے سحر میں جکڑ رہی ہے۔ گزشتہ ہفتے اذان سمیع نے اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ سے ماہرہ خان کو ٹیگ کرتے ہوئے 'تو' کے عنوان سے 'عید پر ملاقات ہوگی' کے کیپشن کے ساتھ ایک اینمیٹڈ کلپ بھی پوسٹ کیا تھا۔ جس کے بعد شائقین گانے کی ویڈیو جھلک دیکھنے کے لیے بے تاب تھے۔اذان سمیع خان نے رواں سال ہی گائیکی کی دنیا میں قدم رکھا ہے اور بحیثیت گیتوں کے لکھاری میوزک انڈسڑی میں اپنی جگہ بنائی ہے۔ ساتھ ہی اذان نے اپنے پہلے میوزک البم کے ذریعے ماہیا، ڈھولنا، میں تیرا، جادوگری، عاشقی، ایک لمحہ، میری سجنا فیٹ استاد راحت فتح علی خان، زمہ اور تو نامی 9 گیت اپنے مداحوں کی نذر کرنے کا ارادہ کیا ہے۔ گیتوں کے لائیو اور ریمکس ورژنز بھی مداحوں کے لیے تحفہ ہونگے۔ اذان کا ریلیز کردہ پہلا گیت 'میں تیرا' اب تک فینز میں مقبول ہے۔ یوٹیوب پر گانے کی ویڈیو کو پچاس لاکھ افراد دیکھ چکے ہیں۔ 'تو' کی میوزک ویڈیو کے ڈائریکٹر حسان داور ہیں اور ویڈیو اس عیدالفطر پر ریلیز کے لیے تیار ہے۔ ویڈیو کا ٹیزر اذان سمیع کے انسٹاگرام اکاؤنٹ اور ہم میوزک کے یوٹیوب پیج پر دیکھا جاسکتا ہے۔مزید فن و فنکار کی خبریں
-
ایمن خان کی ہمشکل لڑکی کی ڈانس ویڈیو وائرل
-
زوہاب خان نے داڑھی بڑھانے کیلئے ٹرانسپلانٹ کروانے کی وجہ بتا دی
-
جس کومیری بات بری لگی وہ بابراعظم کواپنی بہن کا رشتہ دے دیں، نازش جہانگیر
-
اداکارسلمان خان کے گھر کے باہر فائرنگ میں استعمال ہونے والا اسلحہ برآمد
-
سنسربورڈ کا چارج ملا تو تمام ڈراموں پرپابندی لگا دوں گا، نعمان اعجاز
-
نورا فتیحی فوٹوگرافرز سے ناراض، الزام عائد کردیا
-
بریانی نہیں ہوں جو ہر کسی کو پسند آئوں، حنا رضوی کا شادی پر تنقید کرنے والوں کو جواب
-
ہانیہ عامر نے بائیک رائیدنگ کو اپنا نیا ہدف بنا لیا
-
فلم انڈسٹری کے نامور مزاحیہ اداکارمنورظریف کی برسی29 اپریل کو منائی جائیگی
-
ہدایتکار حسن طارق کی برسی منائی گئی
-
معروف گلوکار احمد رشدی کا یوم پیدائش منایا گیا
-
چھوٹی عمر میں شادی پر اداکارہ کو کوئی افسوس نہیں ،اداکارہ سدرہ نیازی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.