میری عملی زندگی میں میرے شوہر کا اہم کردار ہے‘سعودی خاتون سرجن

سعودی خاتون ڈاکٹر سرجن شوہرکے ساتھ ایک آپریشن تھیٹرمیں خدمات انجام دینے پر سراپا مسرت

بدھ 12 مئی 2021 13:07

ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 مئی2021ء) میاں بیوی کا ایک ہی پیشے سے منسلک ہونا اور دونوں کا ایک ساتھ پیشہ ورانہ کام انجام دینا دونوں کے لیے کسی خوش حیرت سیکم نہیں۔سعودی عرب کی ایک خاتون ڈاکٹر ندیٰ عبداللطیف العبد الواحد بھی ایک ایسی ہی خاتون ڈاکٹر ہیں جنہیں اپنے سرجن شوہر کیساتھ ایک اسپتال کے آپریشن تھیٹر میں مریضوں کی سرجری کا اتفاق ہوا۔

ندیٰ نے اپنے اس منفرد تجربے پرانتہائی مسرت اور خوشی کا اظہار کیا اور کہا کہ جس روز وہ اپنے شوہر کیساتھ مریض کی سرجری میں اس کے ساتھ شریک تھیں تو وہ لمحات اس کے لیے انتہائی خوش گوار تھے۔مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر پوسٹ کردہ ایک ٹویٹ میں ڈاکٹر ندیٰ نے کہا کہ شوہر کے ساتھ کسی روز ہماری بیٹی یا ہم میں سے کسی ایک کے ساتھ اسی طرح کام کرے۔

(جاری ہے)

اس کے اس بیان پر سوشل میڈیا پر شہریوں نے اس کی بھرپور تحسین کہ اور اس کی ٹویٹ اور شوہر کیساتھ آپریشن روم میں مریض کی سرجری کے دوران لی گئی تصویر کو ری ٹویٹ کیا۔ڈاکٹر ندیٰ جدہ میں ایک عمومی سرجی سینٹر میں تعینات ہیں۔ عرب ٹی وی سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں جنرل سرجری کے شعبے میں کام کررہی ہوں جب کہ میرے شوہر اسپیشلسٹ سرجن ہیں۔

کئی بار ایسا ہوا کہ ہم دونوں آپریشن روم میں اکٹھے ہوگئے۔ میرے شوہر میرے لیے ہمیشہ ایک استاد اور رول ماڈل ہیں۔ ہم دونوں مریضوں کی شفایابی کے لیے ان کی مدد کرتے ہیں۔ایک سوال کے جواب میں ڈاکٹر ندیٰ نے کہا کہ میری عملی زندگی میں میرے شوہر کا اہم کردار ہے۔ وہ میرے ہم مشرب ہی نہیں بلکہ ایک استاد ہیں۔ ان کی مہارت مجھ سے کہیں زیادہ ہے اور وہ علمی اعتبار سے مجھ سے بہت بلند ہیں۔ انہوں نے میرے ساتھ کبھی میرے دوسرے ساتھیوں سے الگ سلوک نہیںکیا۔ وہ ہمیشہ اپنے تجربے اور علم سے سب کو برابر مستفید کرتے ہیں۔