5 کروڑ روپے مالیت کی گندم کے 23 ہزار تھیلے برآمد کر برآمد کر لئے

بدھ 12 مئی 2021 13:19

5 کروڑ روپے مالیت کی گندم کے 23 ہزار تھیلے برآمد کر برآمد کر لئے
مکوآنہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 مئی2021ء) اسسٹنٹ کمشنر صباء سحر نے ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئی5 کروڑ روپے مالیت کی گندم کے 23 ہزار تھیلے برآمد کرلیے۔شاہ کوٹ میں اسسٹنٹ کمشنر نے نواحی علاقے پنواں میں غیر قانونی گندم ذخیرہ کرنے والے گودام پر چھاپہ مارا۔ اس دوران برآمد شدہ گندم کو سرکاری گوداموں میں منتقل کردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

اسسٹنٹ کمشنر صباء سحر کے مطابق گودام میں چھپائی گئی گندم کا مقصد مارکیٹ میں مہنگے داموں بیچنا تھا اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف سخت کارروائیاں جاری ہیں۔ گندم کی ذخیرہ اندوزی کرکے خود ساختہ قلت پیدا کرنے کی اجازت کسی کو نہیں دی جائے گی۔انھوں نے کہا کہ رمضان المبارک میں ذخیرہ اندوزی کرنے والے ملک و قوم کے دشمن ہیں اور ان کے خلاف بلا امتیاز کارروائی عمل میں لائے جائے گی

متعلقہ عنوان :