جامعہ نعیمیہ کو ڈگری ایوارڈنگ انسٹیٹیوٹ کا درجہ مل گیا

بدھ 12 مئی 2021 13:19

مکوآنہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 مئی2021ء) ہائیر ایجوکیشن کمیشن نے دارالعلوم جامعہ نعیمیہ کو ڈگری ایوارڈنگ انسٹیٹیوٹ کا درجہ دے دیا، جامعہ نعیمیہ طلبا کو پڑھانے کیلئے اپنا نصاب تیار کرنے اور امتحانات لینے کا مجاز ہوگا۔ہائیر ایجوکیشن کمیشن نے دارالعلوم جامعہ نعیمیہ (ایچ اے سی) نے دار العلوم جامعہ نعیمیہ کو الشھادة العالمیہ کی اپنی ڈگریاں دینے کا اختیار دے دیا۔

(جاری ہے)

ایچ ای سی کی منظوری پر جامعہ کے ڈائیریکٹر ڈاکٹر راغب نعیمی نے سٹی فورٹی ٹو سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ الشھادة العالمیہ کی "روائتی"اور "غیر روائتی" طریق میں جامعہ نعیمیہ اپنی ڈگریاں دے گا، یہ ڈگری ایچ ای سی کی منظور شدہ ڈگری تصور ہوگی۔ انھوں نے بتایا کہ الشھادة العالمیہ کی ڈگری ایم اے اسلامیات اور ایم اے عربی کے برابر تصور کی جائے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ رواں سال الشھادة العالمیہ ڈگری میں داخلے کیے جائیں گے۔ جامعہ نعیمیہ نے ایچ ای سی کو ڈگری ایوارڈنگ انسٹیٹیوٹ کیلئے دستاویزات جمع کرا رکھی تھیں۔ ایچ ای سی نے جامعہ میں تعینات اساتذہ کی کوالیفیکیشن اور زیر تعلیم طلبا کے مطابق دستیاب انفراسٹرکچر کی بنیاد پر جامعہ نعیمیہ کو ڈگری ایوارڈنگ انسیٹیوٹ کا درجہ دیا ہے

متعلقہ عنوان :