اساتذہ،سرکاری ملازمین نے حکومت کو دو ٹوک پیغام دیدیا

بدھ 12 مئی 2021 13:26

مکوآنہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 مئی2021ء) پنجاب ٹیچرز یونین نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب عید سیقبل ڈسپیرٹی الاؤنس کا نوٹی فکیشن جاری کریں وگرنہ 20 مئی کو سول سیکرٹریٹ لاہور کے سامنے احتجاج ہو گا۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب ٹیچرز یونین کے مرکزی صدر چوہدری سرفراز، سید سجاد اکبر کاظمی، رانا لیاقت، سعید نامدار، طارق زیدی، نادیہ جمشید، چوہدری محمد علی، میاں ارشد، مصطفی سندھو، رانا الیاس، ملک سجاد، رانا خالد، مرزا طارق، طاہر اسلام، حافظ نذیر گجر، غفار اعوان، اختر بیگ، اشفاق میئو، شرافت علی ودیگر نے کہا ہے کہ ڈسپیرٹی الاونس پر قائم کمیٹی نے اپنی سفارشات وزیر اعلیٰ پنجاب کو حتمی منظوری کیلئے ارسال کر دیں ہیں جس پر وزیر اعلیٰ پنجاب نے وعدے کے مطابق عید سے قبل ڈسپیرٹی الاونس کا نوٹی فکیشن جاری کرنا تھا۔

(جاری ہے)

لیکن اس معاملہ میں لیت ولیل سے کام لیا جا رہا ہے تو دوسری طرف اسلام آباد معاہدہ سبوتاڑ کیا جا رہا ہے کیونکہ بجٹ 2021-22 میں سرکاری ملازمین کو خاطر خواہ ریلیف ملتا نظر نہیں آ رہا ہے جس کی وجہ سے اساتذہ سمیت سرکاری ملازمین میں شدید غم و غصہ پایا جا رہا ہے اگر حکومتی بے حسی اور وعدہ خلافیوں کا یہی وتیرہ رہا تو اس پر ایکشن لیا جائے گاپنجاب ٹیچرز یونین کا کہناتھا کہ 19 مئی تک ڈسپیرٹی الاؤنس کا نوٹی فکیشن جاری نہ کیا گیا تو 20 مئی کو سول سیکرٹریٹ لاہور کے سامنے آل گورنمنٹ ایمپلائز گرینڈ الائینس پنجاب کی کال پر پنجاب ٹیچرز یونین احتجاج میں بھر پور شرکت کرے گی اور آئندہ اسلام آباد پارلیمنٹ ہاوس کے سامنے احتجاجی مظاہرے کے لئے لائحہ عمل طے کیا جائے گا ۔

قبل ازیں پنجاب ٹیچرز یونین حکام کا کہناتھا کہ حکومت اساتذہ وملازمین کا امتحان نہ لے،مرکزی صدر چوہدری سرفراز کا کہناتھا کہ حسب وعدہ 5اپریل تک 25فیصد ڈسپیرٹی الاو?نس کا نوٹیفکیشن جاری کیا جائے، وسائل میں کمی کا رونا رو کر سرکاری ملازمین کے زخموں پر نمک چھڑکا جا رہا ہے۔