شہبازشریف نے نواز شریف کی واپسی کی گارنٹی دی تھی، شہباز شریف کی گارنٹی کہاں گئی ، شاہ محمود قریشی

نواز شریف اب لندن میں بیٹھ کر سارے کام کر رہے ہیں، شریف برادران چل پھر رہے ہیں، ایسی کوئی ایمرجنسی نہیں ہے، آج ہم اجازت دے دیں تو پھر کہا جائے گا کہ مٴْک مٴْکا ہو گیا،کرپشن کے خلاف آواز اٹھانے کا ٹھیکہ کیا صرف عمران خان نے لیا ہے، کرپشن کے خلاف جہاد میں سب کو مل کر کر ادا کرنا ہو گا، عدلیہ کو بھی اپنی ذمے داری نبھانی ہو گی،ملتان جنوبی سیکرٹریٹ کا سنگِ بنیاد بہت بڑی پیش رفت ہے،آبادی کے لحاظ سے جنوبی پنجاب کے لوگوں کو میرٹ پر نوکری ملنا چاہیے،وزیرِ اعظم نے وزیرِ خزانہ کو مہنگائی کنٹرول کرنے اور معاشی استحکام کی ذمے داری دی ہے، وزیرخارجہ

بدھ 12 مئی 2021 13:26

شہبازشریف نے نواز شریف کی واپسی کی گارنٹی دی تھی، شہباز شریف کی گارنٹی ..
ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 مئی2021ء) وزیرِ خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے سوال اٹھایا ہے کہ شہبازشریف نے نواز شریف کی واپسی کی گارنٹی دی تھی، شہباز شریف کی گارنٹی کہاں گئی ،نواز شریف اب لندن میں بیٹھ کر سارے کام کر رہے ہیں، شریف برادران چل پھر رہے ہیں، ایسی کوئی ایمرجنسی نہیں ہے، آج ہم اجازت دے دیں تو پھر کہا جائے گا کہ مٴْک مٴْکا ہو گیا،کرپشن کے خلاف آواز اٹھانے کا ٹھیکہ کیا صرف عمران خان نے لیا ہے، کرپشن کے خلاف جہاد میں سب کو مل کر کر ادا کرنا ہو گا، عدلیہ کو بھی اپنی ذمے داری نبھانی ہو گی،ملتان جنوبی سیکرٹریٹ کا سنگِ بنیاد بہت بڑی پیش رفت ہے،آبادی کے لحاظ سے جنوبی پنجاب کے لوگوں کو میرٹ پر نوکری ملنا چاہیے،وزیرِ اعظم نے وزیرِ خزانہ کو مہنگائی کنٹرول کرنے اور معاشی استحکام کی ذمے داری دی ہے۔

(جاری ہے)

بدھ کو پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ نواز شریف اب لندن میں بیٹھ کر سارے کام کر رہے ہیں، شریف برادران چل پھر رہے ہیں، ایسی کوئی ایمرجنسی نہیں ہے، آج ہم اجازت دے دیں تو پھر کہا جائے گا کہ مٴْک مٴْکا ہو گیا۔وزیرِ خارجہ نے کہا کہ وزیرِاعظم عمران خان نے پنجاب کے ضلع ملتان کے لیے 30 ارب کے پیکیج کا اعلان کیا ہے، ملتان جنوبی سیکرٹریٹ کا سنگِ بنیاد بہت بڑی پیش رفت ہے، یہ ٹرننگ پوائنٹ ہے، میں نے عام رکنِ اسمبلی کی حیثیت سے ملتان کے لیے نوکری کے کوٹے کا بل پیش کیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ وزیرِاعظم عمران خان سے جنوبی پنجاب والوں کے لیے نوکری کا کوٹہ مختص کرنے کے لیے کہا ہے، آبادی کے لحاظ سے جنوبی پنجاب کے لوگوں کو میرٹ پر نوکری ملنا چاہیے۔وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ کرپشن کے خلاف آواز اٹھانے کا ٹھیکہ کیا صرف عمران خان نے لیا ہے، کرپشن کے خلاف جہاد میں سب کو مل کر کر ادا کرنا ہو گا، عدلیہ کو بھی اپنی ذمے داری نبھانی ہو گی۔مہنگائی کے حوالے سے انہوں نے یہ کہا کہ ملتان مہنگائی کو کنٹرول کرنے کے لیے اقدامات کر رہے ہیں، وزیرِ اعظم عمران خان نے پھر ذمے داروں کیخلاف کارروائی کا کہا ہے، وزیرِ اعظم نے وزیرِ خزانہ کو مہنگائی کنٹرول کرنے اور معاشی استحکام کی ذمے داری دی ہے۔