دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال

بدھ 12 مئی 2021 13:44

لاہو ر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 مئی2021ء) تربیلا، منگلا اور چشمہ کے آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج، ان کی سطح اور بیراجوں میں پانی کے بہا کی صورتِ حال حسب ذیل رہی۔دریائوں میں سندھ میںتربیلاکے مقام پرآمد 70300کیوسک اور اخرج 65000کیوسک، کابل میںنوشہرہ کے مقام پرآمد 49600کیوسک اور اخراج49600کیوسک، جہلم میں منگلاکے مقام پرآمد62000کیوسک اور اخراج50000کیوسک، چناب میںمرالہ کے مقام پرآمد23600کیوسک اور اخراج5000کیوسک۔

بیراجوں میں جناح آمد94700کیوسک اور اخراج87200کیوسک،چشمہ آمد93500کیوسک اوراخراج 85000کیوسک، تونسہ آمد73700کیوسک اور اخراج63500کیوسک، پنجند آمد11800کیوسک اور اخراج صفرکیوسک، گدو آمد 47600کیوسک اور اخراج 41600کیوسک، سکھرآمد35800کیوسک اور اخراج15000 کیوسک، کوٹری آمد8600 کیوسک اور اخراج 400کیوسک۔

(جاری ہے)

تربیلاکا کم از کم آپریٹنگ لیول 1392فٹ،ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح1408.94فٹ،ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550فٹ اورقابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.245 ملین ایکڑ فٹ۔

منگلاکا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050فٹ،ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح 1111.90فٹ،ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.595 ملین ایکڑ فٹ۔چشمہ کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15فٹ،ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح 639.00 فٹ،ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ0.010 ایکڑ فٹ۔تربیلا، جناح اور چشمہ کے مقامات پر دریائے سندھ، نوشہرہ کے مقام پر دریائے کابل اور منگلا کے مقام پر دریائے جہلم میں پانی کی آمد اور اخراج 24گھنٹے کے اوسط بہا کی صورت میں ہے۔