Live Updates

عیدالفطر کی آمد کے ساتھ ہی کوہاٹ اور دیگر ملحقہ شہری و دیہی علاقوں میں زندہ مرغی کے گوشت میں زبردست اضافہ

بدھ 12 مئی 2021 14:49

عیدالفطر کی آمد کے ساتھ ہی کوہاٹ اور دیگر ملحقہ شہری و دیہی علاقوں ..
کوہاٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 مئی2021ء) عیدالفطر کی آمد کے ساتھ ہی کوہاٹ اور دیگر ملحقہ شہری و دیہی علاقوں میں زندہ مرغی کے گوشت میں زبردست اضافہ دیکھنے میں آیااورگزشتہ دوہفتوں کے دوران زندہ مرغی کا گوشت تقریباً20 فیصد مہنگا ہوکرسرکاری قیمت فروخت306 روپے فی کلو تک جاپہنچی جس میں مزیداضافہ کی توقع ہے ۔

(جاری ہے)

مقامی مارکیٹ سے حاصل معلومات کے مطابق امسال رمضان المبارک کے وسط میں تقریباً دو ہفتے قبل 30 /اپریل 2021 کے روز مقامی مارکیٹ میں زندہ مرغی کے گوشت کی سرکاری قیمت 256روپے فی کلو مقرر تھی جس میں رمضان المبار ک کے اختتام تک دن بدن اضافہ ہوتا گیا اور بدھ کے روز مرٖغی کے گوشت کی قیمت بڑھ کر 306 روپے فی کلوتک جاپہنچی جس میں آج بروز جمعرات مزیداضافہ کا قوی امکان ہے۔

یادرہے کہ پچھلے سال رمضان المبارک کے آخر میں عیدالفطر سے قبل زندہ مرغی کے گوشت کی قیمت212 فی کلومقررتھی جبکہ اس مرتبہ زندہ مرغی کے گوشت میں فی کلو تقریباً94 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جو پچھلے سال کے مقابلے میں تقریباً 45 فیصد مہنگا ہواہے۔
Live رمضان المبارک سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :