پی ایم ای ایکس میں 19.676 بلین روپے کے سودے

بدھ 12 مئی 2021 15:58

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 مئی2021ء) پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج لمیٹڈ میں گزشتہ روز میٹلز، ا نرجی ، کوٹس اور انڈیکس کی19.671 بلین روپے مالیت کے سودے ہو ئے جن کی مجموعی تعداد 15,349 رہی۔سب سے زیادہ سود ے این ایس ڈی کیو 100 کے ہوئے جن کی مالیت 6.598بلین روپے رہی۔

(جاری ہے)

جبکہ سونے کے سودوں کی مالیت 4.455 بلین روپے، کرنسیز کے بذریعہ کوٹس ہونے والے سودوں کی مالیت 3.247بلین روپے ، ڈی جے کے سودوں کی مالیت 1.486بلین روپے، ڈبلیو ٹی آئ خام تیل کے سودوں کی مالیت 1.139 بلین روپے ، چاندی کے سودوں کی مالیت 896.307 ملین رو پے، پلاٹینم کے سودوں کی مالیت 814.098 ملین روپے، ایس پی 500 کے سودوں کی مالیت 485.926 ملین روپے ، کا پر کے سودوں کی مالیت 453.931 ملین روپے ، قدرتی گیس کے سودوں کی مالیت 89.230 ملین روپے اور جاپان ایکیوٹی کے سودوں کی مالیت 4.356 ملین روپے رہی۔

ایگریکلچرل کموڈٹیز میں کاٹن کی 8 لاٹس کے سودے ہو ئے جن کی مالیت 5.371 ملین روپے رہی۔

متعلقہ عنوان :