کراچی سمیت سندھ میں ریسٹورینٹس کو ٹیک اوے کی اجازت

ریسٹورینٹ کرسیاں نہیں لگائیں گے، جبکہ ٹیک اوے کے لیے کوئی اپنی گاڑی سے نہیں اترے گا،اجلاس میں فیصلہ

بدھ 12 مئی 2021 16:31

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 مئی2021ء) وزیرِاعلی سندھ مراد علی شاہ نے کراچی سمیت سندھ بھر میں ریسٹورینٹس کو ٹیک اوے کی اجازت دے دی۔

(جاری ہے)

ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق وزیرِاعلی سندھ مراد علی شاہ کی زیرصدارت کراچی میں کورونا وائرس کی ٹاسک فورس کا اجلاس ہوا جس میں ریسٹورینٹس کو ٹیک اوے کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا گیا۔ترجمان وزیرِ اعلی سندھ نے کہا کہ فیصلے کے مطابق ریسٹورینٹ کرسیاں نہیں لگائیں گے، جبکہ ٹیک اوے کے لیے کوئی اپنی گاڑی سے نہیں اترے گا۔