دنیا میں کورونا وائرس کیسز 16 کروڑ سے متجاوز ، اموات 33 لاکھ 31 ہزار 402 ہو گئیں

بدھ 12 مئی 2021 17:50

نیو یارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 مئی2021ء) دنیا بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 7 لاکھ سے زائد نئے کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ اس سے ساڑھے 13 سے زائد افراد موت کے منہ میں پہنچ گئے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 16 کروڑ 3 لاکھ 34 ہزار 520 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس موذی وائرس سے اموات 33 لاکھ 31 ہزار 402 ہو گئیں۔

کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 1 کروڑ 89 لاکھ 4 ہزار 680 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 1 لاکھ 6 ہزار 125 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 13 کروڑ 80 لاکھ 98 ہزار 438 کورونا مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔کورونا وائرس کے کیسز اور اس سے اموات کے اعتبار سے 10 سرِ فہرست ممالک میں 33 کروڑ سے زائد آبادی کا حامل امریکا تا حال پہلے نمبر پر ہے جہاں اس وائرس سے اب تک 5 لاکھ 96 ہزار 946 افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 3 کروڑ 35 لاکھ 50 ہزار 115 ہو چکی ہے۔

(جاری ہے)

کورونا وائرس کے امریکا میں 63 لاکھ 95 ہزار 31 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 8 ہزار 741 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 2 کروڑ 65 لاکھ 58 ہزار 138 کورونا مریض اب تک شفایاب ہو چکے ہیں۔1 ارب سے زائد آبادی والا ملک بھارت کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ایک بار پھر دوسرے نمبر پر آگیا ہے، جہاں اس وائرس سے 2 لاکھ 54 ہزار 225 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ اس سے متاثرہ 2 کروڑ 33 لاکھ 40 ہزار 938 مریض سامنے آ چکے ہیں۔

کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی اس فہرست میں برازیل پھر تیسرے نمبر پر آگیا ہے تاہم یہ اموات کے حوالے سے فہرست میں دوسرے نمبر پر ہے، جہاں اس جان لیوا وائرس سے 4 لاکھ 25 ہزار 711 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ اس کے متاثرہ مریضوں کی تعداد 1 کروڑ 52 لاکھ 85 ہزار 48 ہو گئی۔فرانس میں کورونا وائرس کی وبائ سے مجموعی &اموات 1 لاکھ 6 ہزار 935 ہو چکی ہیں، جہاں اس کے اب تک کل کیسز 58 لاکھ 170 رپورٹ ہوئے ہیں۔

ترکی میں کورونا وائرس سے اموات 43 ہزار 589 تک جا پہنچی ہیں جبکہ کیسز 50 لاکھ 59 ہزار 433 ہو چکے ہیں۔کورونا وائرس سے روس میں کل اموات 1 لاکھ 13 ہزار 976 ہو گئیں جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 48 لاکھ 96 ہزار 842 ہو چکی ہے۔برطانیہ میں کورونا وائرس کے باعث اموات کی تعداد 1 لاکھ 27 ہزار 629 ہو گئی جبکہ کیسز کی تعداد 44 لاکھ 39 ہزار 691 ہو چکی ہے۔اٹلی میں کورونا وائرس سے کٴْل اموات کی تعداد 1 لاکھ 23 ہزار 282 ہو گئی جبکہ اس کے کل کیسز 41 لاکھ 23 ہزار 230 ہو گئے۔

اسپین میں کورونا وائرس کی وبائ سے اموات 79 ہزار 100 ہو گئیں جبکہ اب تک اس کے 35 لاکھ 86 ہزار 333 مصدقہ متاثرین سامنے ا?ئے ہیں۔جرمنی اس فہرست میں 10 ویں نمبر پر ہے جہاں کورونا وائرس 85 ہزار 757 زندگیاں نگِل چکا ہے، جبکہ اب تک اس موذی وباء کے 35 لاکھ 44 ہزار 315 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔