گلوکارہ صنم ماروی کا نیا صوفیانہ کلام’’ ٴْمٹی دی ڈھیری‘‘ ریلیز ہوتے ساتھ ہی ہٹ ہوگیا۔

ویڈیو کلام کو اتنے کم وقت میں بہت زیادہ پزیرائی ملی ہے جس پر میں اپنے مداحوں کا شکریہ ادا کرتی ہوں جبکہ اس ویڈیو کو بنانے میں بیک سٹیج ریکارڈز کی تمام ٹیم کی محنت شامل ہے۔صنم ماروی

بدھ 12 مئی 2021 18:21

گلوکارہ صنم ماروی کا نیا صوفیانہ کلام’’ ٴْمٹی دی ڈھیری‘‘ ریلیز ہوتے ..
مانگا منڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 مئی2021ء) معروف گلوکارہ صنم ماروی کا نیا صوفیانہ کلام’’ ٴْمٹی دی ڈھیری‘‘ ریلیز ہوتے ساتھ ہی ہٹ ہوگیا ابتک ایک دن میں سوشل میڈیا پر دیکھنے والوں کی تعداد لاکھوں میں پہنچ گئی۔تفصیلات کے مطابق صوفیانہ کلام پر مبنی اس ویڈیو کو پروڈیوسر بلاول چودھری اور ریان چودھری بیک سٹیج آئکونیک سیلوشن نے پروڈیوس کیا جبکہ اس کا میوزک مکس فخر عباس شجر شوکت نے ترتیب دیا اس صوفی کلام کو طیب امین نے لکھا جبکہ معیز خان نے ویڈیو ڈائریکٹ کیا گلوکارہ صنم ماروی کا کہنا ہے کہ ویڈیو کلام کو اتنے کم وقت میں بہت زیادہ پزیرائی ملی ہے جس پر میں اپنے مداحوں کا شکریہ ادا کرتی ہوں جبکہ اس ویڈیو کو بنانے میں بیک سٹیج ریکارڈز کی تمام ٹیم کی محنت شامل ہے جنہوں نے اتنی شاندار ویڈیو تیار کی ہے اس موقع پر میوزک پروڈیوسر بلاول چودھری اور ریان چودھری نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا مقصد میوزک کی دنیا میں ایسی موسیقی کو پیش کرنا ہے جو سننے والوں کو اپنا گرویدہ بنا لے انہوں نے جب سے بیک سٹیج ریکارڈز میوزک کا آغاز کیا تب سے بہت سے نامور گلوکاروں کے ویڈیوز میوزک البم بنانے کے ساتھ ساتھ نیو ٹیلنٹ کو بھی اپنا پلیٹ فارم مہیا کر رہے ہیں تاکہ نوجوان گلوکار اپنی فنکارانہ صلاحیتوں کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنا اور پاکستان کا نام میوزک کی دنیا میں رُوشناس کرواسکیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے مذید کہا کہ بس دعاہے کہ جلد اس عالمی وبا کورونا وائرس سے پاکستان سمیت دنیا بھر کو نجات حاصل ہو اور ہم پھر سے میوزک کنسرٹ سمیت دیگر ثقافتی سرگرمیوں کا حصہ بن سکیں۔