گلوکار استاد رفاقت علی خان کا نعتیہ کلام ’’اے صبا مصطفی سے جا کہنا‘‘ ریلیز کردیا گیا۔

جس طرح ’’تو کجا‘‘ نے بین الاقوامی شہرت حاصل کی اس طرح یہ کلام بھی میرے پرستاروں اور عاشقان رسول ﷺ کو بے حد پسند آئے گا۔رفاقت علی خان

بدھ 12 مئی 2021 18:31

گلوکار استاد رفاقت علی خان کا نعتیہ کلام ’’اے صبا مصطفی سے جا کہنا‘‘ ..
'مانگا منڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 مئی2021ء) معروف گلوکار استاد رفاقت علی خان کا نعتیہ کلام ’’اے صبا مصطفی سے جا کہنا‘‘ ریلیز کردیا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق رمضان المبارک کی مناسبت سے تیار کئے گئے اس نعتیہ کلام میں گلوکار اے آر سونو اور عثمان فاروقی نے بھی اپنی خوبصورت آواز کا جادو جگایاہے اس ویڈیو کو معروف ہدایتکار عمر مارشل نے ڈائریکٹ کیا جبکہ اس کو کمپوز حاجی عرفان میوزک افضل خان نے ترتیب دیا میسو مکس ریکٹ کی پروڈکشن میں بننے والی ویڈیو کو راشد چودھری اور احد خان نے پرڈیوس کیا ہے راشد چودھری کا کہنا تھا کہ پاکستانی گلوکاروں کو جہاں اپنے ٹیلنٹ کی وجہ سے پاکستان میں مقبولیت حاصل ہوتی ہے اسی طرح بیرون ممالک میں بھی ان فنکاروں کو خاصی شہرت حاصل ہوتی ہے انہوں نے کہا کہ ہمارا میوزک پلیٹ فارم میسیومکس ریکٹ ملک کے نامور فنکاروں کے ساتھ ساتھ نئے ٹیلنٹ کو بھی بھرپور مواقع فراہم کر رہا تاکہ وہ اپنی فنکارنہ صلاحیتیوں کا مظاہرہ کر کے میوزک کی دنیا میں نام پید ا کرسکے احد خان کا کہنا تھا کہ ابتک ساحر علی بگا، فلک شبیر، رفاقت علی خان اور بھارتی پنجاب کے گلوکاروں کے علاوہ نئے سنگرز کی ویڈیوز تیار کر رہے تاکہ پاکستانی گلوکاروں اور میوزک ملک سمیت دنیا بھر میں پرموٹ کر سکیں معروف گلوکار رفاقت علی خان کا کہنا تھا کہ رمضان المبارک کی عبادات اس کی برکات حاصل کرنے کیلئے نعتیہ کلام پیش کیا گیا ہے جس میں میرے ساتھی گلوکاروں اے آر سونو اور عثمانی فاروقی خوبصورت انداز میں حدیہ عقیدت پیش کیا ہے ان کا کہنا تھا کہ جس طرح میرا گزشتہ نعتیہ کلام ’’تو کجا‘‘ نے بین الاقوامی شہرت حاصل کی اس طرح یہ کلام بھی میرے پرستاروں اور عاشقان رسول ﷺ کو بے حد پسند آئے گا۔