اسرائیلی مظالم پر عالمی برادری کیوں خاموش ہے مولانا فضل الرحمان

پاکستان میں نماز عید کے اجتماعات میں اسرائیلی درندگی کی مذمت کی جائے،اپیل

بدھ 12 مئی 2021 18:52

اسرائیلی مظالم پر عالمی برادری کیوں خاموش ہے  مولانا فضل الرحمان
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 مئی2021ء) پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ اسرائیلی مظالم پر عالمی برادری کیوں خاموش ہے پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے فلسطین پر اسرائیلی بربریت کے خلاف اپنے ویڈیوپیغام میں کہا ہے کہ میں اسرائیلی درندگی کی شدید مذمت کرتا ہوں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اسرائیلی بربریت پر اسلامی ممالک کی تنظیم (او آئی سی) اورعالمی برادری کیوں خاموش ہے کہاں گئیں عالمی انسانی حقوق کی علمبردار تنظیمیں مولانا فضل الرحمان نے اپیل کی کہ پاکستان میں نماز عید کے اجتماعات میں اسرائیلی درندگی کی مذمت کی جائے۔