فلسطین کے نہتے شہریوں پر اسرائیلی حملہ کھلی دہشتگردی ہے ،چوہدری محمد یاسین

مسجد اقصیٰ میں نماز ادا کرنیوالوں پر گولیاں برسانا، نمازیوں کو شہید کرنا اسلامی ممالک کی غیرت کیلئے چیلنج ہے ،امریکہ کی ناجائز اولاد اسرائیل کے قبضے سے قبلہ اول کو آزاد کروانے کیلئے مسلمان ممالک اپنا کردار ادا کریں ، قائد حزب اختلاف آزاد کشمیر اسمبلی

بدھ 12 مئی 2021 19:45

کوٹلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 مئی2021ء) آزاد جموں کشمیر قانون ساز اسمبلی میں قائد حزب اختلاف چوہدری محمد یاسین نے کہا ہے کہ فلسطین کے نہتے شہریوں پر اسرائیلی حملہ کھلی دہشتگردی ہے مسجد اقصیٰ میں نماز ادا کرنے والوں پر گولیاں برسانا نمازیوں کو شہید کرنا اسلامی ممالک کی غیرت کے لیے چیلنج ہے امریکہ کی ناجائز اولاد اسرائیل کے قبضے سے قبلہ اول کو آزاد کروانے کے لئے مسلمان ممالک اپنا کردار ادا کریں اگر مسلمان آج بھی ھوش میں نہ آئے تو تاریخ ان کو کبھی معاف نہیں کرے گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ قبلہ اول کی اسرائیلی فوجیوں کی جانب سے بے حرمتی نمازیوں پر تشدد حتیٰ کہ خواتین کے ساتھ بدتمیزی اور پھر فلسطین پر اسرائیل کے فضائی حملے بمباری میں درجنوں فلسطینیوں کی شہادت اور سینکڑوں زخمی ناقابلِ معافی جرم ہے انہوں نے مسلمان ممالک سے اپیل کی کہ وہ مغرب سے توقعات رکھنے کے بجائے خود میدان میں آئیں اور اس ظلم و ستم کو روکنے کے لیے کردار ادا کریں انہوں نے کہا کہ زبانی جمع خرچ کی وجہ سے اسرائیل بیمہار گھوڑا بن چکا ہے اگر اسلامی ممالک نے سنجیدہ اقدامات اٹھائے ہوتے تو آج اسرائیل کی یہ جرات نہیں ھوتی انہوں نے کہا کہ اسلامی ممالک غیرت اور حمیت کا مظاہرہ کریں اسلامی سربراہ اجلاس بلایا جائے اور فلسطین میں اسرائیل نے جو قیامت صغریٰ برپا کر رکھی ھے روکنے کے لیے ہر ممکن اقدام کیا جائے انہوں نے کہا کہ مسلمانوں میں اتحاد اور اتفاق نہ ہونے کی وجہ سے مسلمان اس وقت مشکل ترین حالات سے گزر رہے ہیں عراق اور شام کی تباہی لیبیا کی بربادی اور افغانستان میں غیر ملکی فوجوں کے اجتماع صرف مسلمان ممالک کی کمزوری کی وجہ سے ہیں اؤر مرحلہ وار مسلمان ممالک کو نشانہ بنایا جارہا ہے اسرائیل جو مرضی کرے بھارت کشمیریوں پر مظالم ڈھائے تو مغربی ممالک ان کی پشت پناہی کرتے ہیں اقوام متحدہ تو ایک بے اثر ادارہ بن چکا ہے جس پرصرف امریکہ کا تسلط ہے امریکہ کی ناجائز اولاد اسرائیل کو تحفظ فراہم کرتاہے۔