آزادکشمیر ،چوبیس گھنٹوں کے دوران73 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ،1 جاں بحق

بدھ 12 مئی 2021 19:45

مظفر آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 مئی2021ء) آزادکشمیر میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران73 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے، کورونا وائرس کی وجہ سی1 مریض فوت ہواجس کا تعلق کوٹلی سے ہے، 103 مریض صحت یاب ہوئے جبکہ501افراد کے کورونا وائرس کے شبہ میں ٹیسٹ لیے گئے ہیں۔نئے سامنے آنے کیسز میں سی12کاتعلق مظفرآباد،2کا جہلم ویلی،1نیلم ویلی ،20کا پونچھ،6 کا باغ،14 کا پلندری،9کامیرپور4,کا بھمبر،اور5کا کوٹلی سے ہے۔

(جاری ہے)

آزادکشمیر میں اب تک 184267افرادکے کورونا وائرس کے شبہ میں ٹیسٹ لیے گئے ہیں اور18129افراد میں کورونا وائرس کی موجودگی پائی گئی ہے جن میں سی15699افراد صحت یاب ہو چکے ہیں اور انہیں ڈسچارج کر دیا گیا ہے جبکہ1920مریض زیر علاج ہیں510مریضوں کی موت ہوئی ہے جن میں سی71 کا تعلق مظفرآباد،11کا جہلم ویلی،9کا نیلم،94کاپونچھ،62کا باغ،5 کا حویلی، 10کاتعلق سدھنوتی، 134 کاتعلق میرپور،47کابھمبراور67کا کوٹلی سے ہے۔کورونا وائرس کی1920مریضوں میں سی1846مریضوں کو حکومت آزادکشمیر کی پالیسی کے تحت مختلف اضلاع میں ہوم آئسولیشن میں رکھا گیا ہے جبکہ74مریض آزادکشمیر کے مختلف ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔

متعلقہ عنوان :