سعودی عرب میں دوران پرواز 7 ماہ کا بچے چل بسا

سعودی ایوی ایشن نے واقعے کی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی

بدھ 12 مئی 2021 19:54

سعودی عرب میں دوران پرواز 7 ماہ کا بچے چل بسا
جدہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 مئی2021ء) سعودی عرب میں دوران پرواز 7 ماہ کے بچے کی طبیعت بگڑ گئی اورہنگامی لینڈنگ سے قبل طیارے میں ہی شِیر خوار کی موت واقع ہوگئی۔سعودی میڈیا کے مطابق ریاض سے جدہ آنے والی سعودی ائیرلائن کی پرواز میں والدین کے ہمراہ محو سفر 7 ماہ کے بچے کی طبیعت خراب ہوگئی۔

(جاری ہے)

طیارے کے عملے نے جہاز میں موجود ڈاکٹر سے بچے کے معائنے کی درخواست کی۔پرواز میں موجود ڈاکٹر نے بچے کو طبی امداد فراہم کرنے کی کوشش کی تاہم وہ جانبر نہ ہوسکا۔ بچے کی موت حرکت قلب بند ہونے کی وجہ سے ہوئی۔ بچے کی لاش کنگ فہد ہسپتال کے سرد خانے منتقل کردی گئی۔سعودی ایوی ایشن نے واقعے کی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی ہے۔ بچے کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی۔