فلسطین میں دہشت گردی

فوری بند کی جائے، صبا قمر فلسطین کی موجودہ صورتحال دیکھ کر میرا دل غم سے بھر گیا ہے ، اداکارہ

بدھ 12 مئی 2021 19:54

فلسطین میں دہشت گردی
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 مئی2021ء) خوبرو اداکارہ صبا قمر نے بھی فلسطین کے حق میں آواز بلند کردی۔سوشل میڈیا پلیٹ فارم کے ذریعے فلسطین کی حمایت میں اپنا حصہ ڈالتے ہوئے انہوں نے کہاکہ فلسطین کی موجودہ صورتحال دیکھ کر میرا دل غم سے بھر گیا ہے۔

(جاری ہے)

صبا قمر نے کہا کہ فلسطین میں دہشت گردی فوری بند کی جائے اور آواز کیا جائے۔اداکارہ نے مختلف ہیش ٹیگز استعمال کرتے ہوئے کہا کہ ’جو کچھ فلسطین میں ہورہا ہے وہ ہیبت ناک ہے، انسانیت سوز ہے۔‘

متعلقہ عنوان :