تھا نہ آ بپا رہ پولیس کی کا رروائی ،مو ٹر سائیکل چوری کی وارداتو ں میں ملوث گر وہ کا اہم رکن گرفتار ،پا نچ مو ٹر سائیکل برآمد

بدھ 12 مئی 2021 19:58

اسلام آ باد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 مئی2021ء) تھا نہ آ بپا رہ پولیس نے کا رروائی کرتے ہوئے مو ٹر سائیکل چوری کی وارداتو ں میں ملوث گر وہ کا اہم رکن گرفتار کر کے لا کھو ں روپے ما لیت کے پا نچ مسروقہ مو ٹر سائیکل برآمد کرلئے، ابتدائی تفتیش کے دوران ملزم نے متعدد وارداتیں کر نے کا انکشاف کیا ہے، مزید تفتیش جا ری ہے، سنسنی خیز انکشافات کی توقع ہے جبکہ ایس ایس پی آ پر یشنز ڈاکٹر سید مصطفی تنویر نے کہا ہے کہ جر ائم پیشہ عناصر کے کر یک ڈائون کر تے ہو ئے ان کی گرفتار ی کو یقینی بنا ئیں تا کہ شہر یوں کو ریلیف مہیا کیا جاسکے۔

تفصیلا ت کے مطا بق ایس ایس پی آ پر یشنز ڈاکٹر سیدمصطفی تنویر نے زونل ایس پیز مو ٹر سائیکل چوری کی وارداتو ں میں ملوث ملزمان کی گرفتار ی اور ما ل مسروقہ کی برآمدگی کاخصوصی ٹا سک دیا ، ان احکا ما ت کی روشنی میں ایس پی سٹی زون عمر خان کی نے ایس ڈی پی او سیکرٹر یٹ سرکل ڈی ایس پی راجہ طاہر حسین کی زیر نگر انی ایس ایچ اوآبپارہ سلیم رضا ، سب انسپکٹر گل خان معہ دیگر ملازمان پر مشتمل خصوصی پولیس ٹیم نے تما م تر وسائل بر ئو ے کا ر لا تے مو ٹر سائیکل چوری کی وارداتو ں میں ملوث گر وہ کے اہم رکن اسامہ بن اختر ولد اختر حسین ساکن مکان نمبر 10/5B پریس کالونی سیکٹرG7/4اسلام آبادکو مقدمہ نمبر 264/21مورخہ 11.05.21بجرم381Aت پ تھانہ آبپارہ اسلام آبادمیں گرفتار کرکے ملزم کے انکشاف و نشاندہی پر لا کھو ں روپے ما لیت کے پا نچ مسروقہ مو ٹر سائیکل برآمد کر لیے، ابتدائی تفتیش کے دوران ملزم نے متعدد وارداتیں کر نے کا انکشاف کیا ہے، مزید تفتیش جاری ہے۔

(جاری ہے)

ڈی آئی جی آ پر یشنز افضال احمد کو ثر اور ایس ایس پی آ پر یشنز ڈاکٹر سید مصطفی تنویر نے پولیس ٹیم میں شامل افسران و ملازمان کی اس اچھی کا رکر دگی کوسراہتے ہو ئے تعریفی اسناد دینے کا اعلان کیا ہے۔ایس ایس پی آ پر یشنز نے زونل ایس پیز کو ہد ایا ت جاری کر تے ہو ئے کہا کہ جر ائم پیشہ عناصر کے کر یک ڈائون کر تے ہو ئے ان کی گرفتار ی کو یقینی بنا ئیں تا کہ شہر یوں کو ریلیف مہیا کیا جاسکے۔

متعلقہ عنوان :