بھارتی اداکار مکیش کھنہ نے اپنی موت کی افواہیں مسترد کردیں

بدھ 12 مئی 2021 20:52

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 مئی2021ء) بھارت کے ٹی وی اداکار مکیش کھنہ نے اپنی موت کی افواہیں مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ بالکل ٹھیک ہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق 62 سالہ اداکار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پر شیئر کی گئی ایک ویڈیو میں اپنی موت کی افواہیں مسترد کیں۔مکیش کھنہ نے کہا کہ 'میں آپ کو یہ بتانے کے لیے آیا ہوں کہ میں بالکل ٹھیک ہوں'۔

انہوں نے کہا کہ میں ان افواہوں کی تردید کے لیے کہا گیا ہے اور میں یہی کرنا چاہتا ہوں، میں ایک دم ٹھیک ہوں اور آپ کی دعاؤں سے بالکل ٹھیک ہوں۔اپنی پوسٹ کے کیپشن میں شکتی مان کے اداکار نے کورونا وائرس کے سبب ہسپتال میں داخل ہونے کی افواہیں مسترد کیں۔انہوں نے لکھا کہ آپ سب کی دعاؤں سے میں بالکل صحت مند اور محفوظ ہوں۔

(جاری ہے)

اداکار مکیش کھنہ نے کہا کہ مجھے کورونا وائرس نہیں ہے نا ہی میں کسی ہسپتال میں داخل ہوا ہوں۔

انہوں نے جعلی خبریں پھیلانے والوں پر بھی تنقید کی اور جعلی خبروں کے پھیلاؤ کے خاتمے کا مطالبہ کیا۔مکیش کھنہ نے کہا کہ وہ اپنی صحت کے حوالے سے تشویش پر مداحوں کے مشکور ہیں۔انہوں نے کہا کہ مجھے بہت زیادہ فون کالز موصول ہورہی ہے اسی لیے میں اپنے مداحوں کو آگاہ کررہا ہوں کہ میں بالکل ٹھیک ہوں۔مداحوں کی جانب سے مکیش کھنہ کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا گیا اور ان کی درازی عمر کی دعائیں کی گئیں۔

متعلقہ عنوان :