وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان کا کورونا سے ڈی ایچ کیو ہسپتال تیمرگرہ کے سنئیر پیتھالوجسٹ ڈاکٹر فضل رحیم کے انتقال پر افسوس کا اظہار

بدھ 12 مئی 2021 20:55

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 مئی2021ء) وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان نے کورونا سے ڈی ایچ کیو ہسپتال تیمرگرہ کے سنئیر پیتھالوجسٹ ڈاکٹر فضل رحیم کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین سے تعزیت کی ہے۔ یہاں سے جاری اپنے تعزیتی بیان میں وزیر اعلی نے اہل خانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی معفرت اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔

کورونا وبا کی صورتحال میں ڈاکٹروں کی خدمات خراج تحسین پیش کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ ڈاکٹر کمیونٹی دوسروں کی جانیں بچانے کے لئے فرنٹ لائن پر خدمات انجام دے رہے ہیں، حکومت ڈاکٹروں اور دیگر طبی عملے کی کی گرانقدر خدمات اور قربانیوں کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔ درایں اثناء وزیر اعلی نے گذشتہ روز دوراں دیوٹی موٹروے پر تیز رفتار گاڑی کی ٹکرز سے زخمی ہونے موٹروے پولیس اہلکار عدیل شاہ کے انتقال پر بھی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین سے تعزیت کی ہے۔

(جاری ہے)

وزیر اعلی نے مرحوم کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی معفرت اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔ 12-05-21/--187 #h# عوام عیدالفطر کے موقع کورونا وبا کے پھیلاو کے خدشے کے پیش نظر عید انتہائی سادگی سے منائیں، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کی ایک بار پھر اپیل #/h# ً پشاور(آن لائن)وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان نے ایک بار پھر عوام سے پر زور اپیل کی ہے کہ وہ عیدالفطر کے موقع کورونا وبا کے پھیلاو کے خدشے کے پیش نظر عید انتہائی سادگی سے منائیں، ایک دوسرے سے عید ملنے سے گریز کریں، سماجی فاصلوں کے اصولوں پر عمل کریں، ماسک کا استعمال یقینی بنائیں اور عید کی تعطیلات اپنے گھروں میں گزاریں۔

یہاں سے جاری اپنے ایک بیان میں وزیر اعلی نے اس عید کے موقع پر ہم احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل کرکے اس وبا سے چھٹکارا حاصل کر سکتے ہیں جبکہ اس عید پر ہماری معمولی سی بے اختیاطی ہمیں بڑی مشکل سے دوچار کر سکتی ہے لہذا شہری کورونا ایس او پیز اور حکومتی احکامات پر عملدرآمد کرکے زمہ داری کا ثبوت دیں۔ وزیر اعلی نے سیاسی رہنماؤں اور منتخب عوامی نمائندوں پر بھی زور دیا ہے کہ وہ اس عید کے موقع پر اپنے حلقوں اور حجروں میں عوام سے عید ملنے اور دیگر عوامی میل جول سے گریز کریں اور دوسروں کی بھی اس بات کی تلقین کریں۔

وزیر اعلی نے آئمہ مساجد اور علمائے کرام سے بھی خصوصی اپیل کی ہے کہ وہ اس سلسلے میں حکومت کا بھر پور ساتھ دیں اور خصوصا نماز عید کی اجتماعات کے لئے حکومت کی طرف جاری کردہ گائیڈ لائنز پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کے سلسلے میں اپنا اہم کردار ادا کریں۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ سیاسی و سماجی حلقے، منتخب عوامی نمائندے ، علمائے کرام اور عوام اس سلسلے میں حکومت اور انتظامیہ کے ساتھ بھر پور تعاون کا مظاہرہ کریں گے۔